உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh : ڈاکٹر علی احمد فاطمی اور ذکیہ مشہدی کو قومی اقبال اعزاز سے کیا گیا سرفراز

    Madhya Pradesh : ڈاکٹر علی احمد فاطمی اور ذکیہ مشہدی کو قومی اقبال اعزاز سے کیا گیا سرفراز

    Madhya Pradesh : ڈاکٹر علی احمد فاطمی اور ذکیہ مشہدی کو قومی اقبال اعزاز سے کیا گیا سرفراز

    Bhopal News : مدھیہ پردیش محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون میں پر وقار اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ زبان و ادب ، تہذیب و ثقافت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے قومی کبیر اعزاز، قومی میتھلی شرن گپت اعزاز، قومی شرد جوشی اعزاز، قومی اقبال اعزاز اور قومی پردیپ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام  بھوپال رویندر بھون میں پر وقار اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ زبان و ادب ، تہذیب و ثقافت کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے لئے قومی کبیر اعزاز، قومی میتھلی شرن گپت اعزاز، قومی شرد جوشی اعزاز، قومی اقبال اعزاز اور قومی پردیپ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ سال دوہزار انیس کے قومی کبیر اعزاز ڈاکٹر ونے  رام کو اور سال دوہزار بیس کے لئے قومی کبیر اعزاز سے منوج سریواستو کو سرفراز کیا گیا۔ اسی طرح شیوکمار تیواری کو سال دوہزار انیس اور سچیدانند جوشی کو سال دوہزار بیس کے قومی میتھلی شرن گپت اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ کیلاش منڈلیکر کو سال دوہزار انیس اور ڈاکٹر وجے منوہر تیواری کو سال دوہزار بیس کے  قومی شرد جوشی اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ سال دوہزار انیس کا قومی اقبال ایوارڈ  پٹنہ کی ذکیہ مشہدی کو اور سال دوہزار بیس کا قومی اقبال اعزاز سے الہ آباد کے ڈاکٹر علی احمد فاطمی کو سرفراز کیا گیا۔ وہیں قومی پردیپ اعزاز سے اندور کے ستیہ نارائن ستیہ کو دوہزار اکیس کے پردیپ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    مدھیہ پردیش حکومت کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون میں منعقدہ  قومی اعزاز تقریب میں کبیر اعزاز، میتھلی شرن گپت اعزاز، شرد جوشی اعزاز  اور پردیپ اعزاز حاصل کرنے والی ممتاز شخصیات تو حاضر ہوئی تھیں ، لیکن قومی اقبال اعزاز حاصل کرنے کے لئے ڈاکٹر علی احمد فاطمی اور ذکیہ مشہدی دونوں بھوپال نہیں پہنچ سکے ۔ ڈاکٹر علی احمد فاطمی کا اعزاز ان کے بھیتجے علی افضل فاطمی نے حاصل کیا۔

    مدھیہ پردیش حکومت محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام منعقدہ قومی اعزاز تقریب میں حالانکہ مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر کو شرکت کرنا تھا ، لیکن اعزاز تقریب سے قبل ان کی والدہ کا انتقال ہو جانے سے وہ پروگرام میں شریک نہیں ہوسکی ۔ مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کے ہاتھوں ممتاز شخصیات کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

    وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے قومی اعزاز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زبان و ادب ، تہذیب  وثقافت، آرٹس اور دوسرے میدان میں نمایاں کام کرنے والی جن اہم شخصیات کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا ہے میں سبھی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ آپ تمام لوگ اسی طرح سے اپنی تخلیقات سے مدھیہ پردیش کا نام روشن کرتے رہیں گے ۔ مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ سرکار میں کام کرنے والوں کو ہمیشہ پہلا مقام حاصل ہوتا ہے ۔ پچھلی حکومت ہمیشہ بجٹ کا رونا روتی تھی مگر یہاں بجٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ادب زبان ،تہذیب و ثقافت ہو یا دوسرے میدان ہوں اس میں کام کرنے والے کے لئے کبھی بجٹ کی کمی روکاوٹ نہیں بنے گی ۔

    ڈاکٹر علی فاطمی کا قومی اقبال اعزاز حاصل کرنے آئے ان کے بھتیجے علی افضل فاطمی کہتے ہیں کہ ڈاکٹر علی فاطمی خود اس باوقار تقریب کا حصہ بننا چاہتے تھے ، مگر بیماری کے سبب حاضر نہیں ہو سکے ۔ ان کی ہدایت پر قومی اقبال اعزاز حاصل کرنے کیلئے میں آیا ہوں ۔ مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ ان کی تخلیقات پر انہیں باوقار اقبال اعزاز سے سرفراز کیا جانا ہم سب کے لئے فخر کی بات ہے ۔

    قومی کبیر ایوارڈ حاصل کرنے والے منوج سریواستو نے نیوز18 سے بات کرتے ہوئے قومی کبیر ایوارڈ دیئے جانے پر مدھیہ پردیش حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔منوج سریواستو کہتے ہیں کہ کبیر اعزاز مدھیہ پردیش کا بڑا اعزاز ہے ، لیکن اعزاز ملنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ ہم نے اپنا مقام حاصل کرلیا ہے ۔ بلکہ یہاں سے چیلنج اور بڑھ جاتے ہیں اور ہمیں اپنی تخلیق سے نئی بلندیوں پر پہنچنا ہے۔ میں مدھیہ پردیش حکومت کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری تخلیق کو اس لائق سمجھا کہ مجھے کبیر اعزاز سے سرفراز کیا جا سکے۔

    انہون نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں اسٹنٹ پروفیسر تھا ، تو کبیر کو پڑھاتے ہوئے میرا آدھا سال گزر جاتا تھا۔ باقی سال کے حصہ میں ایکسٹرا کلاسیں لے کر بچوں کو سلیبس پورا کرتا تھا ۔ کبیر میرے پسندیدہ رائٹر میں سے ہیں اور ان کے نام سے اعزاز پاکر مجھے بے حد خوشی ہو رہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: