مدھیہ پردیش: بھوپال کے ڈرامہ آرٹسٹ بدر واسطی کو حبیب تنویر صوبائی اعزاز سے کیاگیا سرفراز
مدھیہ پردیش: بھوپال کے ڈرامہ آرٹسٹ بدر واسطی کو حبیب تنویر صوبائی اعزاز سے کیاگیا سرفراز
Madhya Pradesh News: بدر واسطی نہ صرف مشہور ڈرامہ آرٹسٹ ہیں بلکہ انہوں نے بیس سے زیادہ فلموں میں بھی اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بدر واسطی کا شمار مشہور استاد شاعر عشرت قادری کے حلقہ تلامذہ میں ہوتا ہے۔
بھوپال : بھوپال میں افتخار اکیڈمی کے ذریعہ گزشتہ تیس سالوں سے ڈرامہ اور کرکٹ کے میدان میں نمایاں کارکردگی کرنے والے مدھیہ پردیش کے فنکاروں کو نہ صرف صوبائی اعزاز سے سرفراز کیا جاتا ہے بلکہ ہر سال اردو اور ہندی کے مشہور ڈراموں کو سہ روز تقریب میں پیش بھی کیا جاتا ہے۔ امسال سہ روزہ تیسیویں افتخار یادگار ڈرامہ اور اعزاز تقریب میں جہاں شطرنج کے کھلاڑی، جل ککڑے اور بگ بی نامی ڈراموں کا اسٹیج شو جاری ہے وہیں بھوپال کے مشہور ڈرامہ آرٹسٹ و ڈرامہ نگار بدر واسطی کو صوبائی حبیب تنویر اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
واضح رہے کہ بدر واسطی نہ صرف مشہور ڈرامہ آرٹسٹ ہیں بلکہ انہوں نے بیس سے زیادہ فلموں میں بھی اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بدر واسطی کا شمار مشہور استاد شاعر عشرت قادری کے حلقہ تلامذہ میں ہوتا ہے۔ ان کے کئی شعری مجموعوں کے ساتھ اردو میں ان کی ترجمہ کردہ کتاب بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ان کی ادبی تخلیق و اردو ادب میں ان کی خدمات پر مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے ذریعہ انہیں اعزاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی مشہور فلم اداکار راجیو ورما نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے افتخار اسمرتی ڈرامہ و اعزاز تقریب کو نہ صرف وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا بلکہ انہوں نے بدر واسطی کو حبیب تنویر صوبائی اعزاز سے سرفراز کرنے کے جیوری کے فیصلہ کی ستائیش کرتے ہوئے کہا کہ بدر واسطی بہت سی خوبیوں کے مالک ہیں ان کی شاعری میں جس طرح سے نیچر کی خوشبو ،ہندستانی عناصر نمایاں ہیں اسی طرح سے جب وہ ڈرامہ اسٹیج پر ہوتے ہیں تو کردار میں ڈوب کر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔
ڈرامہ نگار و آرٹسٹ اور شاعر بدر واسطی نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حبیب تنویر کے نام سے اعزاز کا ملنا بہت بڑی بات ہے۔ ہم نے حبیب تنویر کے قدموں میں بیٹھ کر ڈرامہ کو سیکھا ہے اور ان کے ساتھ ڈرامہ کیا بھی ہے ۔ جیوری کے لوگوں نے مجھ میں کون سی خوبیاں دیکھی جن کی بنیاد پر اتنے بڑے اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میری کوشش ہے کہ میں اس اعزاز سے کے بھرم کو برقرار رکھوں ۔ اور ڈرامہ کے ساتھ اردو زبان و ادب و شاعری کے فروغ کے لئے اور زیادہ محنت کے ساتھ اپنے فرائض کو انجام دوں۔ حبیب تنویر ڈرامہ نگاری اور ڈرامہ اسٹیج کے آفتاب تھے ۔ میری کوشش ہوگی کہ ڈرامہ میں ان کی روح کو قائم رکھوں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔