உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بھوپال گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کو ملا بعد ازمرگ پدم شری اعزاز، اہل خانہ نے کہی یہ بات

    بھوپال گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کو ملا بعد ازمرگ پدم شری اعزاز

    بھوپال گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کو ملا بعد ازمرگ پدم شری اعزاز

    گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ پدم شری اعزاز ملنے کی خوشی بھی ہے اور دکھ بھی ۔ خوشی اس بات کی ہے کہ حکومت نے گیس متاثرین کے لئے کئے گئے عبد الجبار کے کام کو ریکگنائز کیا ہے اور دکھ اس بات کا ہے کہ یہ با وقار اعزاز اس وقت دیا گیا ہے جب عبد الجبار اس دنیا میں نہیں ہیں۔

    • Share this:
    بھوپال : بھوپال گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کو بعد ازمرگ حکومت ہند کے ذریعہ پدم شری کے با وقار اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ عبد الجبار کی اہلیہ سائرہ بانو نے راشٹرپتی بھون میں منعقدہ پروقار تقریب میں عبد الجبار کے پدم شری اعزاز کو صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے حاصل کیا۔ دہلی سے واپس لوٹنے کے بعد گیس متاثرین نے عبدالجبار کی اہلیہ سائرہ بانو کا استقبال کیا اورعبد الجبارکو بعد از مرگ پدم شری اعزاز سے سرفراز کرنے کے لئے حکومت ہند کا شکریہ اداکیا۔

    گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کی اہلیہ سائرہ بانو کہتی ہیں کہ پدم شری اعزاز ملنے کی خوشی بھی ہے اور دکھ بھی ۔ خوشی اس بات کی ہے کہ حکومت نے گیس متاثرین کے لئے کئے گئے عبد الجبار کے کام کو ریکگنائز کیا ہے اور دکھ اس بات کا ہے کہ یہ با وقار اعزاز اس وقت دیا گیا ہے جب عبد الجبار اس دنیا میں نہیں ہیں۔ اگر حکومت ہند ان کی حیات میں اس با وقار اعزاز کو دیا ہوتا تو آج ہماری خوشیوں کا رنگ دوبالا ہوتا ہے۔ بہر کیف اس اعزاز کے بعد ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں اور ہم گیس پیڑت مہیلا ادھوگ سنگٹھن کے سبھی اراکین گیس متاثرین کے حقوق کے لئے اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے اور جب تک گیس متاثرین کو ان کا حق نہیں مل جاتا ہمارا سنھگرش جاری رہے گا۔

    گیس متاثرہ اور عبد الجبار کے ساتھ کام کرنے والی ریئسہ بی کہتی ہیں کہ حکومت نے جب عبد الجبار کے کام کو ریکگنائز کیا ہے تو اسے گیس متاثرین کے علاج اور معاوضہ کے اس مطالبہ کو بھی منظور کرنا چاہئے ، جس لیکر عبد الجبار نے اپنی پوری زندگی گیس متاثرین کی خدمت میں لگا دی تھی۔ گیس حادثہ کو اب سینتس سال مکمل ہونے والے ہیں ہم لوگ جبار بھائی اور گیس متاثرین کے حقوق کو لیکر اپنی تحریک کو نئی طاقت سے چلائیں گے ۔گیس متاثرین کے علاج و معاوضہ کے معاملے میں مرکزی اور صوبائی دنوں حکومتوں نے گیس متاثرین کے ساتھ دھوکہ کیا ہے اور اس دھوکہ میں بی جے پی اور کانگریس دونوں شامل ہیں۔

    بھوپال گیس پیڑت مہیلا ادھوگ سنگٹھن کی رکن اور عبد الجبار کی خاتون ساتھی موہنی دیوی کہتی ہیں کہ گیس متاثرین کے مطالبہ کو پورا کرنا دونوں حکومتوں یعنی مرکز اور صوبہ کے لئے بہت آسان ہے اور ہم گیس متاثرین حکومت سے کوئی سونے چاندی کے کٹورے نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ علاج اور معاوضہ کا مطالبہ کے ساتھ گیس متاثرین کے لئے روزگار مانگ رہے ہیں ۔ حکومت نے عبد الجبار کو پدم شری دیکر ہمیں ادھوری خوشی دی ہے ۔ ہماری خوشی مکمل اس وقت ہوگی جب گیس متاثرین کو علاج و معاوضہ کے ساتھ گیس سانحہ کے ذمہ داران جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونگے ۔

    واضح رہے کہ گیس متاثرین کے مسیحا عبد الجبار کا چودہ نومبر دو ہزار انیس کو انتقال ہوا تھا اور حکومت ہند سال دوہزار بیس کے پدم شری اعزاز سے انہیں بعداز مرگ سرفراز کیا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: