உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : کورونا کی وبا میں عید الاضحی کی نماز کو لے کر ہدایات جاری

    مدھیہ پردیش : کورونا کی وبا میں عید الاضحی کی نماز کو لے کر ہدایات جاری

    مدھیہ پردیش : کورونا کی وبا میں عید الاضحی کی نماز کو لے کر ہدایات جاری

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن میں مساجد میں پچاس پچاس لوگوں کے نماز ادا کرنے کی اجازت تو دی گئی ہے ، لیکن عیدگاہ میں پچاس لوگوں کے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ عید گاہ میں پانچ لوگ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نماز ادا کریں گے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا ریکوری شرح میں جیسے جیسے اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ عوام لئے راحتوں کے دروازے کھلتے جا رہے ہیں ۔ حکومت کے ذریعہ کورونا ریکوری شرح ننیانوے فیصد سے تجاوز کرتے ہی جہاں بازاروں کو رات دس بجے تک کھولنے کا احکام جاری کیا گیا ہے ۔ وہیں ریسٹورینٹ، سنیما ہال کو بھی کووڈ ضابطہ کے بیچ کھولنے کا احکام جاری کیا جا چکا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چھبیس جولائی سے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے پچاس فیصد صلاحیت کے ساتھ کلاس شروع کرنے کا احکام جاری کرچکے ہیں ۔ اس بیچ مذہبی مقامات کو کھولنے کو لے کر سبھی سماج کے لوگوں کے ذریعہ حکومت سے اپیل کی گئی تھی ، جس پر غور کرتے ہوئے حکومت نے مندر، مسجد، چرچ اور گرودوارہ میں بیک وقت سوشل ڈسٹنس کے ساتھ پچاس لوگوں کو عبادت کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

    مدھیہ پردیش حکومت نے ریاست کے مذہبی مقامات میں کورونا کی وبا سبب پانچ لوگوں کو ہی پہلے عبادت کرنے کی اجازت دی تھی ۔ مگر نئی گائیڈ لائن میں پچاس لوگوں کو کووڈ ضابطہ کے بیچ  بیک وقت عبادت کرنے کی اجازت دی ہے ۔ محکمہ داخلہ کی نئی گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد مدھیہ پردیش مساجد کمیٹی میں قاضی سید مشتاق علی ندوی کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور عید الاضحی کی نماز کو لے کر رہنما ہدایت جاری کی گئی ۔

    قاضی سید مشتاق علی ندوی کہتے ہیں کہ اللہ رب العزت اس عید الاضحی کو پوری امت  اور پوری انسانیت کے لئے باعث عظمت بنائے ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ کورونا کی وبائی بیماری کے بیچ عید الاضحی منائی جائے گی ۔ حکومت نے نئی گائیڈ لائن جاری کردی ہے ۔ اس لئے تمام حضرات اپنے اپنے محلوں کی مساجد میں حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق نماز ادا کرنے کا اہتمام کریں ۔ صبح چھ بجکردس منٹ پر عید الاضحی کی نماز ادا کریں اور نماز کے بعد جب قربانی کریں ، تو اپنے پڑوسیوں کا بھی خیال رکھیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ قربانی ایسے مقامات پر کریں جس سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور قربانی کے جانور کہ وہ حصہ جن کا استعمال نہیں ہوتا ہے انہیں اسی مقام پر رکھیں جن کے لئے میونسپل کارپوریشن نے انتظام کیا ہے ۔ پبلک پلیس پر جانوروں کے اعضا کو نہ ڈالیں ۔ یہ مخصوص ایام اللہ سے مانگنے کے ہیں ۔ اللہ کے حضور صدق دل سے حاضر ہوکر خوب مانگیں کہ اللہ عید کی برکت سے ہمارے شہر،ہمارے صوبہ اور ہمارے ملک سے کورونا کی وبائی بیماری کا خاتمہ فرمائے اور ہمارا ملک ہندستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو ۔

    واضخ رہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی نئی گائیڈ لائن میں مساجد میں پچاس پچاس لوگوں کے نماز ادا کرنے کی اجازت تو دی گئی ہے ، لیکن عیدگاہ میں پچاس لوگوں کے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ عید گاہ میں پانچ لوگ ہی سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نماز ادا کریں گے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: