مدھیہ پردیش: عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند پر لگایا عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام، کیا یہ بڑا اعلان
مدھیہ پردیش: عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند پر لگایا عازمین حج کو دھوکہ دینے کا الزام، کیا یہ بڑا اعلان
Hajj 2023 News: ھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند پر عازمین حج کے ساتھ دھوکا کا الزام لگاتے ہوئے نہ صرف بھوپال کے تھانہ کوہ فضا میں ایف آئی ؤر درج کروائی ہے بلکہ اس معاملے کو لیکر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھوپال : حج 2023 کے لئے عازمین حج کی پرواز شروع ہونے میں چند دن رہ گئے ہیں لیکن مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کے اخراجات کو لیکر جاری کئے گئے احکام اور ملک کے مختلف امبارکیشن پوائنٹ سے جانے والی پرواز کے کرایہ میں بڑے فرق کو لیکر ملک کے دوسرے شہروں کے ساتھ مدھیہ پردیش میں احتجاج جاری ہے۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مرکزی حج کمیٹی اور حکومت ہند پر عازمین حج کے ساتھ دھوکا کا الزام لگاتے ہوئے نہ صرف بھوپال کے تھانہ کوہ فضا میں ایف آئی ؤر درج کروائی ہے بلکہ اس معاملے کو لیکر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال مرکزی حج کمیٹی کے ذریعہ جب حج فارم جاری کیا جاتا تھا، تبھی عازمین حج کو حج اخراجات کو لیکر تمام تفصیلات بتا دی جاتی تھی۔ عازمین حج کا کرایہ ریال، سعودی میں ہونے والے اخراجات سبھی کچھ تحریری طور پر درج کیا جاتا تھا لیکن امسال ایسا نہیں کیا گیا بلکہ تین احکام میں الگ الگ باتیں کی گئی ہیں جس کے سبب عازمین حج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور بہت سے عازمین حج قرعہ میں نام آنے کے بعد حج کمیٹی کی من مانی کے سبب سفر حج پر جانے سے قاصر ہیں اور انہوں نے نام آنے کے بعد حج پر جانے کا اپنا پروگرام ملتوی کردیا ہے۔ یہی نہیں حج امبارکیشن کے کرایہ میں بڑا فرق رکھا گیا ہے۔ ممبئی سے جانے والے عازمین اور بھوپال سے جانے والے عازمین حج کے کرایہ میں اڑسٹھ ہزار کا فرق ہے۔ اسی طرح سے ممبئی اور اورنگ آباد سے جانے والے عازمین حج کے کرایہ میں اٹھاسی ہزار کا بڑا فرق ہے۔ عازمین حج اور ہم لوگوں کے ذریعہ بار بار گلوبل ٹینڈر کی مانگ کی جارہی تھی مگر حکومت کے ذریعہ گلوبل ٹینڈر نہ کرکے اپنی پسندیدہ فلائٹ کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے عازمین حج کی بلی دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کئی بار اس سلسلہ میں مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کو فون کیا لیکن انہوں نے میرا فون نہیں اٹھایا اور رہی بات مرکزی حج کمیٹی کی تو اپنی معذوری ظاہر کر رہے ہیں۔ عازمین حج کے ساتھ جو دھوکہ ہوا ہے اسے لیکر ہم بھوپال کوہ فضا تھانہ آئے تھے ۔ہم نے تمام دستاویز دیئے ہیں اس کے باؤجود ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔ ظاہر سی بات ہے ان پر بھی حکومت کا دباؤ ہے۔ ہم عازمین حج کے مسائل کو لے کر سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔