Hajj 2023: شاہی اوقاف نے دس مئی کو رباط میں قیام کو لے کر عازمین حج کا قرعہ کرنے کا کیا اعلان

Hajj 2023: شاہی اوقاف نے دس مئی کو رباط میں قیام کو لے کر عازمین حج کا قرعہ کرنے کا کیا اعلان

Hajj 2023: شاہی اوقاف نے دس مئی کو رباط میں قیام کو لے کر عازمین حج کا قرعہ کرنے کا کیا اعلان

Madhya Pradesh News: شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی اوقاف کی ٹرسٹی صبا سلطان بھوپال کے عازمین حج کے رباط میں قیام کو لیکر بہت فکر مند تھیں اور یہ ان کی فکر کا ہی نتیجہ ہے کہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر انتظام کیا گیا ہے ۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : عوامی مسائل سے تعلق رکھنے والی نیوز18 اردو کی خبر نے ایک بار پھر اپنا اثر دکھایا ہے۔ نوابین بھوپال کے ذریعہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تعمیر کی گئی رباط میں عازمین حج کے قیام کو لے کر شاہی اوقاف کی خاموشی پر نیوز18 اردو کے ذریعہ پچھلے ہفتے تفصیلی خبر دکھائی گئی تھی۔ نیوز18 اردو کی خبر کے بعد سماجی تنظیموں اور علمائے دین کے ذریعہ شاہی اوقاف پر دباؤ ڈالا گیا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اب شاہی اوقاف نے مکہ مکرمہ میں ریاست بھوپال کے عازمین حج کے قیام کو یقینی بناتے ہوئے عازمین حج کے لئے قرعہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شاہی اوقاف کے سکریٹری آعظم ترمذی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہی اوقاف کی ٹرسٹی صبا سلطان بھوپال کے عازمین حج کے رباط میں قیام کو لیکر بہت فکر مند تھیں اور یہ ان کی فکر کا ہی نتیجہ ہے کہ رباط میں عازمین حج کے قیام کو لیکر انتظام کیا گیا ہے اور  اس کے لئے دس مئی کو صبح نو بجے تاریخی موتی مسجد میں علمائے دین جس میں خاص طور پر شہر قاضی  و مفتی کی موجودگی میں قرعہ کیا جائے گا۔

مکہ رباط میں ریاست بھوپال کے دو سو عازمین حج کے قیام کا انتظام ہوگا۔ میں یہاں پر یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جو رباط میں عازمین حج کے قیام کو لے کر شہر میں گمراہ کن باتیں پھیلا رہے تھے، آج حقیقت سب کے سامنے ہے کہ جھوٹ کون بول رہا تھا اور سچ کون کہہ رہا  تھا۔ ہم نے نیوز18 اردو پر پہلے بھی کہا تھا کہ شاہی اوقاف اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے ۔ریاست بھوپال کے عازمین حج کے رباط میں قیام کو لے کر انتظام کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: منی پور تشدد: اترپردیش کے طلبہ نے بیان کیا درد، کہا: نہ کھانا ہی ملا اور نہ پانی


یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: حج کرایہ میں بے تحاشہ اضافہ عازمین حج کے خلاف بڑی سازش: عارف مسعود



انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ جب انتظام مکمل ہوگیا تو اب اس کے لئے قرعہ کیا جارہا ہے۔ آپ سے بھی گزارش ہے کہ اس دن ضرور آئیں اور اس حقیقت کو دیکھائیں کہ شاہی اوقاف جو کہتا ہے اس پر عمل بھی کرکے دکھاتا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: