உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP Rain: مدھیہ پردیش میں بارش سے بھاری تباہی، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

    MP Rain: مدھیہ پردیش میں بارش سے بھاری تباہی، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

    MP Rain: مدھیہ پردیش میں بارش سے بھاری تباہی، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری

    Madhya Pradesh Rainfall Updates: مدھیہ پردیش میں دو روز سے مسلسل ہو رہی بارش نے بڑی تباہی مچا دی ہے ۔ راجدھانی بھوپال ، جبلپور، گوالیار، اجین، ساگر ڈویزن میں بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے جاری ریڈ الرٹ جاری کیا ہے وہیں ایک درجن سے زیادہ اضلاع میں بارش کو لیکر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Indore | Jabalpur
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں دو روز سے مسلسل ہو رہی بارش نے بڑی تباہی مچا دی ہے ۔ راجدھانی بھوپال ، جبلپور، گوالیار، اجین، ساگر ڈویزن میں بارش کو لیکر محکمہ موسمیات نے جاری ریڈ الرٹ جاری کیا ہے وہیں ایک درجن سے زیادہ اضلاع میں بارش کو لیکر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ راجدھانی بھوپال میں مسلسل بارش سے جہاں زندگی کی نبض تھم گئی ہے تو وہیں صبح سے تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش کے سبب جگہ جگہ پر پیڑ گرنے سے شہر کے بڑے حصے میں بجلی غائب ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ مسلسل بارش کے سبب عوام کو ہونے والی مشکلات کو لیکر سابق سی ایم کمل ناتھ نے جہاں حکومت کو کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے تو وہیں حکومت کی سطح پر وزیروں کے فیلڈ میں اترنے کے ساتھ خود چیف سکریٹری کے ذریعہ سیلابی صورتحال کو لیکر جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں بارش کو لیکر محکمہ موسمیات کے ذریعہ تین دن پہلے ہی الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔ مسلسل بارش کے سبب ودیشہ کے ستر گاؤں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر شفٹ کرنے کا کام تیز سے جاری ہے ۔ ودیشہ میں ایر فورس کی بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ وہیں بھوپال انڈس کالونی، شیونگر، مہا مائی کا باغ اور دوسرے علاقوں میں پانی بھرنے کے سبب بھوپال میں ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کسان لیڈروں کی وارننگ، 15 دن میں مطالبات نہیں ہوئے تسلیم تو تیزکریں گے آندولن


    ساتھ ہی ودیشہ، گوالیار، سیہور، نرمدا پورم اور جبلپور میں بھی ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ساتھ این ڈی آر ایف کی ٹیم کو تعینات کردیا گیا ہے۔ نرمدا اور بیتوا ندی کے کنارے بسے لوگوں کو انتظامیہ کے ذریعہ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ سی ایم شیوراج سنگھ کی ہدایت پر اے سی ایس ہوم کے ذریعہ سیلاب متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا کنٹرول روم سے جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: کیجریوال نے ٹویٹ کرکے لگایا بڑا الزام، کہا : 'دہلی میں آپریشن لوٹس فیل'


    محکمہ موسمیات کے سینئر افسر ایس این ساہو نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں تک بارش سے راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ بھوپال، گوالیار، اجین ڈویزن کے ساتھ ساگر، دموہ، نرسنگھ پور، جبلپور اضلاع میں  بارش کو لیکر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے جبکہ ریوا، نرمدا پورم، چنبل ڈویزن، انوپ پور، شہڈول، امریا، کٹنی، چھندواڑہ، سیونی، منڈلا، بالا گھاٹ ، کھنڈوا، دھار، دیواس میں بارش کو لیکر آرینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے سیلاب صورتحال کو لے کر انتظامیہ کو جہاں الرٹ کیا ہے وہیں کابینہ وزیروں کو بھی فیلڈ میں جاکر کام کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: