உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: نیوز18 اردو کی خبر کا اثر ، گائے کی اموات کے معاملہ کی مجسٹریل جانچ کا حکم

    Madhya Pradesh: نیوز18 اردو کی خبر کا اثر ، گائے کی اموات کے معاملہ کی مجسٹریل جانچ کا حکم

    Madhya Pradesh: نیوز18 اردو کی خبر کا اثر ، گائے کی اموات کے معاملہ کی مجسٹریل جانچ کا حکم

    Bhopal News : راجدھانی بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے بسئی گاؤں میں کل ایک ساتھ کئی درجن گائیوں کی موت کے معاملے پر نیوز18 اردو کے ذریعہ خبر نشر کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ پورے معاملے کی مجسٹریل جانچ کا احکام توجاری کردیا ہے ، لیکن گائیوں کی موت پر سیاسی گھمسان ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال کی تحصیل بیرسیہ کے بسئی گاؤں میں کل ایک ساتھ کئی درجن گائیوں کی موت کے معاملے پر نیوز18 اردو کے ذریعہ خبر نشر کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت  کے ذریعہ پورے معاملے کی مجسٹریل جانچ کا احکام  توجاری کردیا ہے ، لیکن گائیوں کی موت پر سیاسی گھمسان ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ حکومت کے ذریعہ گائیوں کے تحفظ کی جہاں بات کی جارہی ہے وہیں مرچی بابا نے گئو شالہ پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور بڑی تعداد میں گائیوں کی موت کے لئے گئو شالہ کے ناقص انتظام اور حکومت کی عدم توجہی کو ذمہ دار ٹھہرایا ۔ وہیں کانگریس نے بھی گائے پر سیاست کرنے والی بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

    مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کہتے ہیں کہ یہ ایک نجی گئو شالہ تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد گئو شالہ کے مالک پر کارروائی کرتے ہوئے اس کا انتظام حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔ پورے معاملے کی مجسٹریل جانچ کا احکام جاری کیا جا چکا ہے ۔ساتھ ہی گئو شالہ کے نام پر کئے گئے ناجائزقبضہ کو بھی توڑنے کا آج سے کام شروع ہو جائے گا۔ گائیوں کو دوسری گئو شالہ میں شفٹ کرنے کے ساتھ گئو شالہ میں موجود گائیوں کی طبی جانچ کا بھی احکام جاری کیا گیا ہے ۔ جن گائیوں کی موت ہوئی ہے ان میں سے نو گائیوں کا پی ایم کیا گیا ہے جن میں سے چھ گائیوں کی موت بزرگ ہونے کے سبب دو گائیوں کی موت نمونیا کے سبب  اور ایک گائے کی موت گائے کے لیور میں بیماری کے سبب موت ہونے کا معاملہ جانچ میں آیا ہے ۔ جہاں تک سیاست کرنے کا معاملہ ہے انہیں تو ہر بات میں سیاست کرنی ہے ۔ وہ کبھی گائیوں کے تحفظ کرنے کے لئے سامنے نہیں آتے ہیں ۔

    وہیں مدھیہ پردیش کانگریس کے سینئر لیڈر پی سی شرما کا کہنا ہے کہ یہ لوگ گائے کے نام پر صرف سیاست کرتے ہیں ، لیکن گائیوں کے تحفظ سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے ۔کمل ناتھ حکومت میں جن گئو شالہ کو کھولنے اور ان کے بجٹ کا جو انتظام کیاگیا تھا وہ بھی اس سرکار نے نہیں کیا ہے ، جس کو بی جے پی نجی گئو شالہ بتا رہی ہے وہ تو بی جے پی کے ہی لیڈر کی ہے ۔ چوبیس گھنٹے سے زیادہ ہوگیا لیکن حکومت کی سطح پر صرف اعلان کیاگیا ہے ۔

    کانگریس اور بی جے پی گائیوں کو لیکر جہاں سیاسی گھمسان جاری رہے وہیں  مرچی بابا نے بھی گائیوں کے تحفظ کو لیکر تحریک شروع کردی ہے ۔ مرچی بابا نے گائیوں کی موت کی حقیقت جاننے کے لئے بیرسیہ کے بسئی گاؤں میں  گئو سیوا بھارتی گئو شالہ کا جائزہ لیا اور گائیوں کی موت کے لئے گئو شالہ میں چارا اور پانی کا نہ ہونا قرار دیا ۔ مرچی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ریاست گیرسطح پر گئو شالاؤں کا جائزہ لینے اور حکومت کو اس کی رپورٹ پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے ۔

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے گئو شالاؤں میں گائیوں کی موت اور تحفظ کو لیکر مرچی بابا ایک ہفتہ قبل راجدھانی بھوپال میں دھرنا دے چکے ہیں ۔ مستقبل میں گائے اور اس کے تحفظ کو لیکر سیاسی پارٹیوں کے بیچ سیاسی گھمسان اور تیز ہونے کی امید ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: