உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: تلاش جوہرپروگرام سے اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کی پہل

    MP News: تلاش جوہرپروگرام سے اردو  کے نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کی پہل

    MP News: تلاش جوہرپروگرام سے اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیتوں کو منظر عام پر لانے کی پہل

    Bhopal News: مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز 18 اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ تلاش جوہر ایم پی اردو اکادمی کا ایسا پروگرام ہے جس میں صرف اردو کے نئے فنکاروں کو موقعہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹیج پر آئیں اور اپنے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے مالی سال دوہزار بائیس تیئس میں اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیت کو منظر عام پر لانے کے لئے ایک بار پھر اپنی تحریک کو زمینی سطح پر لے جانے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اکادمی کے ذریعہ تلاش جو ہر پروگرام کے تحت اردو کے نئے فنکاروں کی شعری و نثری صلاحیت کو منطر عام پر لانے کے لئے یہ سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ تلاش جوہر پروگرام کا آغاز بھوپال سے  چودہ جون کو ہوگا، جس میں بھوپال اور نرمدا پورم ڈیویزن کے اردو کے نئے فنکار شرکت کریں گے۔

    ایسا نہیں ہے کہ تلاش جوہر پروگرام کا انعقاد صرف راجدھانی کی سطح پر کیا جائے گا بلکہ اس کا انعقاد پورے مدھیہ پردیش میں ڈویزن کی سطح سے کیا جائے گا۔ چودہ جون کو بھوپال سے تلاش جوہر مہم کا آغاز ہونے  کے بعدانیس جون کو جبلپورکے شری جانکی رمن کالج، آغاچوک پر پروگرام کا انعقاد ہوگا، جس میں جبلپور ڈویزن کے ساتھ ساگر ڈویزن کے کچھ حصے کے اردو کے نئےفنکار شرکت کریں گے۔ اسی طرح سے سترہ جولائی کو ستنا میں تلاش جوہر پروگرام کا انعقاد ہوگا جس میں ریوا اور شہڈول ڈویزن کے اردو کے نئے فنکار اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے جبکہ چوبیس جولائی کو گوالیار میں منعقد ہونے والے تلاش جوہر پروگرام میں گوالیار اور مرینہ کے علاوہ ساگر ڈویزن کے بھی کچھ فنکار شرکت کریں گے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش میں خادم الحجاج کے سلیکشن سے متعلق تنازعہ، حج کمیٹی پر اقربا پروری کو فروغ دینے کا الزام


    مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے نیوز 18 اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ تلاش جوہر ایم پی اردو اکادمی کا ایسا پروگرام ہے جس میں صرف اردو کے نئے فنکاروں کو موقعہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسٹیج پر آئیں اور اپنے بھرپور صلاحیت کا مظاہرہ کریں۔ اردو کے نئے فنکاروں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے لیکن مرکز سے دور کے علاقوں کے نئے فنکار اکثر کسی وجہ سے نہیں پہنچ پاتے ہیں اس لئے اکادمی نے کوشش کی ہے کہ اردو کے نئے فنکاروں کے جوہر کو تلاش کرنے کے لئے ڈویزن سطح پر پروگرام کا انعقاد کیا جائے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: خواتین کو خود کفیل بنانے کے لئے منشی حسین خان ٹیکنکل انسٹی ٹیوٹ نے مفت کورسیز کا آغازکیا


    چودہ جون سے بھوپال سے تلاش جوہر پروگرام کا نئے عزم سے آغاز ہوگا ۔ اس میں طلبا کی شعری اور نثری صلاحیت کو جج کرنے کے لئے اسٹیج پر ہی موضوع اور مصرعے دیئے جائیں گے جس میں طلبا کو اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔ ڈیویزن کی سطح پر نمایاں مقام حاصل کرنے والے طلبا کے لئے اگست کے مہینے میں بھوپال میں بڑا پروگرام میں منعقد کیا جائے گا جس میں انہیں اعزاز سے سرفراز کیا جائے گا۔ان تمام کوششوں کا مقصد اردو کے نئے فنکاروں کی صلاحیت کو منطر عام پر لانے اور انہیں اسٹیج فراہم کرنا ہے ۔

    اکادمی کے ذریعہ تلاش جوہر پروگرام کو ہر ڈویزن میں الگ الگ تاریخ میں منعقد کرنے کو لیکر ابھی سے کارڈ شائع کرکے اطلاع دیدی گئی ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: