உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News: کشمیر طالبہ سعدیہ طارق کا ایشین یوتھ گیمس کیلئے ہوا سلیکشن، سماجی تنظیموں نے کیا پرتپاک استقبال

    Bhopal News: کشمیر طالبہ سعدیہ طارق کا ایشین یوتھ گیمس کیلئے ہوا سلیکشن، سماجی تنظیموں نے کیا پرتپاک استقبال

    Bhopal News: کشمیر طالبہ سعدیہ طارق کا ایشین یوتھ گیمس کیلئے ہوا سلیکشن، سماجی تنظیموں نے کیا پرتپاک استقبال

    ورلڈ چیمپئن شپ ماسکو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد کشمیری طالبہ سعدیہ طارق کا ایشین یوتھ گیمس کے لئے بھی سلیکشن ہوگیا ہے۔ ایشئین یوتھ گیمس کے لئے سعدیہ طارق کا بھوپال سائی اکادمی میں ٹرائل ہوا ۔

    • Share this:
    بھوپال : ورلڈ چیمپئن شپ ماسکو میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد کشمیری طالبہ سعدیہ طارق کا ایشین یوتھ گیمس کے لئے بھی سلیکشن ہوگیا ہے۔ ایشئین یوتھ گیمس کے لئے سعدیہ طارق کا بھوپال سائی اکادمی میں ٹرائل ہوا ۔ سخت ٹرائل میں سعدیہ طارق نے نہ صرف کوالیفائی کیا بلکہ چین میں ہونے والے ایشئین یوتھ گیمس میں سلیکشن کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بھوپال سائی اکادمی میں ایشئین یوتھ گیمس میں شرکت کرنے کے لئے پچاس سے زیادہ کھلاڑیوں کا ٹرائل کیا گیا تھا ، جس میں سے انیس کھلاڑیوں کا سلیکشن کیا گیا ، جس میں کشمیری طالبہ سعدیہ بھی ایک ہیں ۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے سعدیہ کا کامیابی پر نہ صرف ان کا اعزاز و استقبال کیا بلکہ انہیں بھوپال میں تعلیم حاصل کرنے اور ان کے تمام تعلیمی اخراجات کو ادا کرنے کا بھی اعلان کیا ۔

     

    یہ بھی پڑھئے : ہندوستانی میزائل گرتے ہی پاکستان میں مچ گیا تھا ہنگامہ، اٹھانے والا تھا یہ بڑا قدم!


    اوشو کھلاڑی سعدیہ طارق کہتی ہیں کہ بھوپال میں جو پیار ملا ہے ، اس کو بیان کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ جب سائی اکادمی میں ٹرائل کے روانہ ہوئی تھی تو مجھے یوسف صاحب، ارشداد صاحب ، شاہد کامل صاحب کا فون آیا تھا اور میں یہ سمجھ رہی تھی کہ مجھے ایئرپورٹ سے ریسیو کرکے منزل تک لے جایا جائے گا ، لیکن یہاں تو ایئرپورٹ سے جو استقبال کا سلسلہ شروع ہوا تو ختم ہونے کا نہیں لے رہا ہے ۔ ہر جگہ ایسا پیار مل رہا ہے ، جیسے میں اسی شہر کی بیٹی ہوں ۔ اب میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ بھوپال میرا دوسرا گھر ہے ۔ یہاں کے ایم ایل اے عارف مسعود نے مجھے بھوپال میں تعلیم حاصل کرنے اور تمام اخراجات کو اپنے ذمہ میں لینے کا اعلان کیا ہے ۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ۔ میرا ایشئین یوتھ گیمس کے لئے سلیکشن ہوا ہے اور میں چاہوں گی کہ ماسکو سے بہتر میں چین میں پرفارم کرسکوں اور ملک کو گولڈ میڈل دلا کر ملک کا نام روشن کروں۔

     

    یہ بھی پڑھئے :  پولیس نے سرینگر میں تین ملی ٹینٹوں کو مار گرایا، سرپنچ سمیر احمد کے قتل میں تھے ملوث


    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے سعدیہ طارق کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں فخر ہوتا ہے جب ہمارے ملک کی بچیاں گولڈ میڈل لاتی ہیں۔آج ہم  لوگ فخر محسوس کر رہے ہیں کہ ایسی بچی جس نے ماسکو میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کی کامیابی پر پی ایم او نے بھی ٹوئٹ کیا ۔اس بات کی اور خوشی ہے کہ بھوپال سے اس کا سلیکشن چین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمس کے لئے ہوا اور ہم سب کو پوری امید ہے کہ جب یہ بیٹی چین جائے گی تو وہاں سے بھی اپنی محنت اور سب کی دعاؤں سے گولڈ میڈل لے کر آئے گی۔ اللہ اس کو کامیابی سے ہمکنار کرے اور ہم سب اس کے بہتر مستقبل کے لئے دعا کرتے ہیں۔ اسی کے ساتھ میں یہ بھی اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ بچی بھوپال پڑھنے کے لئے آنا چاہتی ہے تو میرے کالج میں فزیکل ایجوکیشن کا ڈیپارٹمنٹ ہے۔ میں اس بچی کو مفت پڑھاؤں گا اور اس کے اخراجات میرے ذمہ میں ہوں گے ۔

    سعدیہ طارق کی کامیاب پر بھوپال میں عارف مسعود فینس کلب کے زیر اہتمام استقبال و اعزاز پروگرام کا انعقاد کیا گیا اور سعدیہ کی تعلیم کے لئے اسے آرگئائزیشن کی جانب سے چیک بھی دیا گیا ۔ سعدیہ کو آرگنائزیشن کی جانب سے بھوپال کی سیر بھی کرائی گئی اور بھوپال کے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: