உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے پروگرام میں امڈی مسلم طلبہ کی بھیڑ

    Bhopal News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے پروگرام میں امڈی مسلم طلبہ کی بھیڑ

    Bhopal News: مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے پروگرام میں امڈی مسلم طلبہ کی بھیڑ

    Bhopal News : مسلم سماج کے طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں مفت آئی ٹی ٹریننگ کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے ذریعہ پروگرام کی افادیت سامنے آنے لگی ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مسلم سماج کے طلبا کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے اور انہیں مفت آئی ٹی ٹریننگ کے ذریعہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی غرض سے مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سوسائٹی کے ذریعہ پروگرام کی افادیت سامنے آنے لگی ہے ۔ سو سائٹی کے ذریعہ چار ماہ قبل جب مفت آئی ٹی ٹریننگ شروع کی گئی تھی تو اسے یہ امید نہیں تھی کہ اس کے ستر فیصد طلبا چار ماہ میں روزگار سے وابستہ ہو جائیں گے اور جب وہ نئے بیچ کا آغاز کریں گے تو انہیں پیر رکھنے کی بھی جگہ نہیں ملے گی ۔ سوسائٹی کے ذریعہ چار ماہ قبل جب پہلا بیچ شروع کیا گیا تھا تب اس میں پندرہ طلبا نے آئی ٹی ٹریننگ کے لئے داخلہ لیا تھا مگر دس طلبا ہی مستقل مزاجی کے ساتھ کلاس جوائن کرتے رہے مگر جب طلبا کا ستر فیصد پلیسمنٹ ہوگیا اور سو سائٹی نے نئے بیچ کا اعلان کیا تو اسے دو روز کے اندر تین سو سے زیادہ طلبا کے رجٹسریشن موصول ہوئے۔ طلبا کا رجسٹریشن زیادہ ہونے اورجگہ کم ہونے کے سبب سوسائٹی کو طلبا کا ٹیسٹ لینا پڑا۔

    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن کہتے ہیں کہ سو سائٹی کا قیام انیس سو پچاسی میں اس لئے عمل میں آیا تھا تاکہ مسلم طلبا کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ضروتمند طلبا کو اسکالرشپ مہیا کی جا سکے۔سو سائٹی نے اپنے سروے میں پایا کہ تعلیم  حاصل کرنے ،بڑی ڈگریاں لینے کے بعد ہی طلبا کو روزگار کے مواقع حاصل نہیں ہو رہے ہیں۔ایسے میں سو سائٹی نے طلبا کو مفت آئی ٹی ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ سو سائٹی سے تربیت حاصل کرنے بعد ستر فیصد طلبا روزگار سے وابستہ ہوگئے۔اور جب نئے بیچ کا آغاز کرنےکا فیصلہ کیا ہے تو امید سے کہیں زیادہ طلبا نے شرکت کی ہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : گنا میں شکاریوں نے تین پولیس اہلکاروں کو ماری گولی، اہل خانہ کو ملے گیں 1-1 کروڑ روپے


    وہیں سوسائٹی کے کونسلر ثمیر حسن کہتے ہیں کہ چار ماہ قبل جب ہم نے تعلیم یافتہ طلبا کو مفت آئی ٹی ٹریننگ شروع کی تھی تو یہ امید نہیں تھی کہ اس کا ایسا ریسپانس ملے گا۔گلوبل آئی ٹی انڈسٹری اس وقت بوم پر ہے اور ایسے میں طلبا کو ڈگری کے ساتھ مفت آئی ٹی ٹریننگ فراہم کردی جائے تو وہ سونے پر سہاگہ کا کام کرتی ہے ۔ ہماری ٹریننگ میں بھی ایسا ہی نتیجہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ پہلے ہم لوگوں نے دو بیچ شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا مگر طلبا کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے اب چار بیچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبا کو مفت آئی ٹی کی ٹریننگ دی جا سکے اور انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوسکیں۔

     

    یہ بھی پڑھئے : یوپی کے بعد مدھیہ پردیش کے مدارس میں قومی ترانہ کا گان لازمی کرنے پرسیاسی پارہ گرم


    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریرپروموشن سائٹی سے مفت آئی ٹی ٹریننگ حاصل کرکے بڑی کمپنی میں ملازمت پانے والی بشری خان کہتی ہیں کہ میں سوسائٹی کی مشکور ہوں کے اس کی تربیت سے آج میں برسر روزگار ہوگئی ہوں۔ میرے پہلے ڈگری تھی مگر کمپنی کی ریکوائرمنٹ کے مطابق نہیں تھی اور جب مسلم ایجوکیشن اینڈکیریئر پروموشن سوسائٹی نے ٹریننگ دی تو منزل آسان ہوگئی ۔اب سو سائٹی نے مجھے اپنا کیریئر کونسلر بنایا ہے ،جس کے لئے میں شکر گزار ہوں۔

    سوسائٹی کے مفت آئی ٹریننگ  پروگرام شرکت کرنے والی آمینہ ضیا کہتی ہیں کہ سو سائٹی کے اقدام کی جتنی ستائش کی جائے وہ کم ہے ۔ مسلم طلبا میں بے پناہ صلاحیت ہے مگر ان میں تربیت کی کمی ہوتی ہے اور جس طرح سے سو سائٹی نے مفت آئی ٹی ٹریننگ شروع کی ہے اس سے سوسائٹی کی بڑی ضرورت پوری ہوتی ہے ۔ یہی وقت کی ضرورت ہے اور اسے جاری رہنا چاہئے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: