غذائیت کی تعلیم سے ملک کے ہر شہری کو واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت
غذائیت کی تعلیم سے ملک کے ہر شہری کو واقف کرانا وقت کی اہم ضرورت
Bhopal News: جے ایل یو یونیورسٹی کے زیر اہتمام بھوپال کے شری گرو دیو گپتا ہال میں امپیکٹ فار نیوٹریشن پوشن ابھیان کے تحت منعقدہ مذاکرہ میں ہندوستان کے دانشوروں کے ساتھ یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور غذائیت کو لیکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
بھوپال : سائنسی ترقی کے ساتھ اب ہر شہری کو غذائیت کی تعلیم دینا وقت کی بڑی ضرورت بن گیا ہے۔ مگر تعلیمی انقلابات کے بعد بھی ہر ملک میں شہریوں کی ایک بڑی تعداد غذائیت کی تعلیم اور غذائیت کو لیکر شہریوں کے حقوق سے واقف نہیں ہے۔ جے ایل یو یونیورسٹی کے زیر اہتمام بھوپال کے شری گرو دیو گپتا ہال میں امپیکٹ فار نیوٹریشن پوشن ابھیان کے تحت منعقدہ مذاکرہ میں ہندوستان کے دانشوروں کے ساتھ یونیسف کے نمائندوں نے بھی شرکت کی اور غذائیت کو لیکر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ جے ایل یو یونیورسٹی کو غذائیت کی تعلیم اور عوامی بیداری کے لئے مدھیہ پردیش کا مرکز بنایا گیا ہے۔ پروفیسر دیواکر نے مذاکرہ میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اچھی غذا سبھی کو ملنا اور اس کے لئے مواقع فراہم کرنا اور عوام کو بیدار کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ ہمیں خوشی ہے کہ جے ایل یو کو غذائیت کے میدان میں رائے عامہ کو بیدار کرنے کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور اس میں عوامی بیداری کو لیکر جتنے بھی پہلو ہیں، اس پر خاکہ بناکر کام کیا جائے گا ۔ تاکہ مقصد کو حاصل کرنے میں آسانی ہو۔ چیف نیوٹریشن سیکشن یونیسف کے ہندوستان میں نیوٹریشن سیکشن کے سربراہ ارجن دی واگٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غذائیت کے میدان میں ہندوستان نے بہت ترقی کی ہے۔ ہندوستان میں غذائیت کو لیکر نہ صرف عوام میں بیداری پیدا ہورہی ہے بلکہ عوامی بیداری کو لیکر حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام اور ہندوستانی میڈیا نے بنیاد کا کردار ادا کیا ہے۔
ارجن دی واگٹ نے ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں غذائیت کو لیکر چلنے والی اسکیموں اور دور دراز کے علاقوں میں اس کے فقدان پر بھی اپنے رائے پیش کی اور اسے منظم انداز میں کرنے پر زور دیا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔