مدھیہ پردیش: پری میریج کونسلنگ سے ازدو اجی زندگی کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کی تیاری
مدھیہ پردیش: پری میریج کونسلنگ سے ازدو اجی زندگی کی خوشیوں میں رنگ بھرنے کی تیاری
Bhopal News: مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کے معاملات نہ ہوں اور ازدواجی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھرتے رہیں، اس کے لئے مساجد کمیٹی نے راجدھانی بھوپال سے پری میریج کونسلنگ کرنے کا خاکہ تیار ہے ۔
بھوپال : اسلام میں نکاح کو پسندیدہ عمل تو طلاق کو نا پسندیدہ عمل سے تعبیر کیا گیا ہے۔ اس کے باؤجود مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کے بڑھتے معاملات نے مسلم دانشوروں کی تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔ مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کے معاملات نہ ہوں اور ازدواجی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بکھرتے رہیں، اس کے لئے مساجد کمیٹی نے راجدھانی بھوپال سے پری میریج کونسلنگ کرنے کا خاکہ تیار ہے ۔ خاکہ کے تحت آئندہ تیس ستمبر کو بروز جمعہ سے مساجد کمیٹی میں نکاح کے لئے رجسٹریشن کرنے والے جوڑوں کے ساتھ ان کے والدین اور رشتہ داروں کی بھی کونسلنگ کی جائے گی ۔ تاکہ مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کے بڑھتے معاملات کو روکا جا سکے ۔
مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہ عام طور پر کونسلنگ کا مرحلہ اس وقت شروع ہوتا ہے جب ازدواجی زندگی میں تلخی اپنی ساری حدوں کو پار کر چکی ہوتی ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ مسلم معاشرے میں طلاق و خلع کے معاملے نہ ہوں اسی لئے پری میریج کونسلنگ کرنے کی تیاری کی گئی ہے ۔
پری میریج کونسلنگ میں لڑکے اور لڑکی کے ساتھ ان کے والدین اور شتہ داروں کو بھی مدعو کیا جائے گا اور علمائے دین کے ذریعہ قران و سنت کی روشنی میں نکاح کا پیغام اور ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنانے کو لیکر بات کی جائے گی ۔جب لوگوں کو ذہنی طور پر بیدار کردیا جائے گا ،معاشرہ بیدار ہو گا تو طلاق و خلع جیسے بڑھتے معاملوں پر روک لگے گی اور ایک خوشحال و مثالی مسلم معاشرہ ہمارے سامنے آئے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش لوگوں کے دلوں کو جوڑنا اور اسلام کا حقیقی پیغام پیش کرنا ہے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔