உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مفت تعلیم دینے کا کیا اعلان

    مدھیہ پردیش : بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے مفت تعلیم دینے کا کیا اعلان

    کورونا سے ہونے والی اموات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاست جاری ہے ۔ سابق سی ایم کمل ناتھ نے دیڑھ لاکھ سے زائد اموات کا دعوی کیا تھا ۔ وہیں حکومت نے کانگریس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاست سے تعبیر کیا تھا ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا قہر میں کتنی انسانی جانوں کا نقصان ہوا یہ بھی تک شمار نہیں کیا جا سکا ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاست جاری ہے ۔ سابق سی ایم کمل ناتھ نے دیڑھ لاکھ سے زائد اموات کا دعوی کیا تھا ۔ وہیں حکومت نے کانگریس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاست سے تعبیر کیا تھا ۔ کورونا سے ریاست میں کتنی اموات ہوئی اس سے قطع نظر ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ کورونا کی وبائی بیماری نے بڑی تباہی مچائی تھی اور اس تباہی میں سیکڑوں ایسے بچے تھے ، جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہو گئے تھے۔ حکومت کی جانب سے حالانکہ ایسے بچوں کی کفالت اور وظیفہ کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا مگر سرپرستوں سے محروم بچوں کی تعداد کتنی ہے ابھی تک اس کا شمار جاری ہے ۔اس بیچ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے بھوپال شہر میں اپنےسر پرستوں سے محروم ہوئے بچوں کو مفت تعلیم دینے کا اعلان کیا ہے ۔

    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ حکومت کے اعلان کو دو ماہ ہونے والے ہیں ، مگر ابھی تک حکومت یہ ہی نہیں طے کر پائی کی ریاست میں ایسے کتنے بچے ہیں جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے ہیں ۔ میں نے بھوپال میں اس تباہی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے اور ایک انسانی فریضہ کے طور پر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ راجدھانی بھوپال میں ایسے بچے جو اپنے سرپرستوں سے محروم ہوئے ان کی مفت تعلیم کا انتظام میں کروں گا ۔

    انہوں نے کہا کہ اب تک دو بچے ایسے آچکے ہیں ، جن کا داخلہ بھوپال اندرا پریہ درشنی اسکول میں  کرایا گیا ہے ۔ آگے بھی جو بچے آئیں گے ان کی مفت تعلیم کا انتظام کروں گا اور جہاں تک وہ پڑھنا چاہیں گے ان کی تعلیم کا انشا اللہ انتظام کروں گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: