உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh : ممبر اسمبلی عارف مسعود نے سادھوی پرگیہ کو بھیجی رگ وید کی کاپیاں، جانئے کیوں؟

    Madhya Pradesh : ممبر اسمبلی عارف مسعود نے سادھوی پرگیہ کو بھیجی رگ وید کی کاپیاں، جانئے کیوں؟

    Madhya Pradesh : ممبر اسمبلی عارف مسعود نے سادھوی پرگیہ کو بھیجی رگ وید کی کاپیاں، جانئے کیوں؟

    Bhopal News : بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کے ذریعہ مسلم خواتین کو اپنے گھر میں ہی خطرہ بتانے اور اسکولوں و کالجوں میں حجاب کو برداشت نہیں کیا جاسکتا کا بیان سامنے آنے کے بعد بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے بھی سادھوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اور ان کے نظریات کے حامی لوگوں کو رگ وید کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں حجاب پر پابندی کو لے کر شیوراج سنگھ حکومت کے ذریعہ سبھی امکانات کو خارج کرنے کے بعد بھی کانگریس اور بی جے پی کے بیچ سیاسی گھمسان اپنے شباب پر ہے۔ بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کے ذریعہ مسلم خواتین کو اپنے گھر میں ہی خطرہ بتانے اور اسکولوں و کالجوں میں حجاب کو برداشت نہیں کیا جاسکتا کا بیان سامنے آنے کے بعد بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے بھی سادھوی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اور ان کے نظریات کے حامی لوگوں کو رگ وید کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ سادھوی کا بیان بہت افسوسناک ہے اور انہیں اپنے بیان کے لئے سبھی لوگوں سے معافی مانگنی چاہئے۔ ایسا نہیں ہے کہ انہوں نے پہلی بار ایسا بیان دیا ہے بلکہ اس سے قبل بھی انہوں نے ہیمنت کرکرے اور مجاہدین آزادی کو لیکر جو نازیبا الفاظ استعمال کئے تھے اسے لے کر بھی کبھی معافی نہیں مانگی ہے۔ میں یہاں پر یہ کہنا چاہتاہوں کہ جس مذہب کو وہ مانتی ہیں اس مذہب کی اہم کتاب رگ وید کی جدل دو کے باب آٹھ میں خواتین کے پہناوے کو لیکر واضح ہدایت موجود ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ رگ وید میں صرف عورتوں کے لباس ہی نہیں بلکہ چلنے کے طریقے تک کو بتایا گیا ہے ۔ وہ سادھوی ہیں اور خود کو سنت گھرانے سے بتاتی ہیں تو انہیں رگ وید کی تعلیم کا بھی اندازہ ہوگا ، اگر نہیں ہے تو وہ اسے پڑھ سکتے ہیں۔ رگ وید میں عورتوں کے لباس اور پردہ کے بارے میں جو واضح ہدایت ہے ، اسے ان کے ساتھ ان سبھی لوگوں کو پڑھنا چاہئے اور میں نے رگ وید کی تعلیم کے بارے میں جو دکھایا ہے وہ اسے پڑھ لیں اور اس کی سچائی سے جب وہ مطمئین ہو جائیں تو انہیں نہ صرف توبہ کرنا چاہیئے بلکہ سبھی سے معافی بھی مانگنی چاہئے۔

    عارف مسعود نے سادھوی پرگیہ کو رگ وید بھی ارسال کی ہے تاکہ وہ اسے پڑھ سکیں ۔ وہیں دوسری جانب سیاسی جماعتوں سے الگ ہٹ کر بات کی جائے تو سماجی تنظیموں میں بھی حجاب کو لے کر جس طرح سے بیان بازی کی جا رہی ہے اس پر تشویش ہے ۔عارف مسعود نے حجاب کی مخالفت کرنے والے سبھی لوگوں کو رگ وید کی کاپی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: