Madhya pradesh : گایوں کے تحفظ کو لیکر بھوپال MLA عارف مسعود بیٹھے دھرنے پر
Bhopal News : بھوپال ضلع کے بیرسیہ تحصیل کے گاؤں بسئی میں پانچ دن قبل گایوں کی بڑی تعداد میں ہوئی اموات اور حکومت کی خاموشی کے خاموشی کے خلاف کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے مورچہ کھول دیا ہے۔
Bhopal News : بھوپال ضلع کے بیرسیہ تحصیل کے گاؤں بسئی میں پانچ دن قبل گایوں کی بڑی تعداد میں ہوئی اموات اور حکومت کی خاموشی کے خاموشی کے خلاف کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے مورچہ کھول دیا ہے۔
بھوپال : بھوپال ضلع کے بیرسیہ تحصیل کے گاؤں بسئی میں پانچ دن قبل گایوں کی بڑی تعداد میں ہوئی اموات اور حکومت کی خاموشی کے خاموشی کے خلاف کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے مورچہ کھول دیا ہے۔ گایوں کا تحفظ اور گئو سیوا بھارتی گئو شالہ کی مالک نرملا شانڈیلیا کے خلاف این ایس اے کی کارروائی کے مطالبہ کو لے کر کانگریس ایم ایل اے عارف مسعود نے بھوپال کے منٹو ہال میں گاندھی جی کے مجسمے کے پاس دھرنا دیا اور گایوں کے قاتل کو تحفظ فراہم کرنے کا حکومت پر الزام لگایا ۔ وہیں بی جے پی نے عارف مسعود کے دھرنا کو سستی شہرت کے لئے ڈھونگ قرار دیا ہے ۔
واضح رہے کہ راجدھانی بھوپال سے پینتالیس کلو میٹر دور بیرسیہ کے گاؤں بسئی کی گئو سیوا بھارتی گئو شالہ میں پانچ روز قبل بڑی تعداد میں گایوں کی اموات کا معاملہ سامنے آیاتھا۔ نیوز18 اردو کی خبر کے بعد حکومت نے معاملے میں ایف آئی آر درج کرنے اور مجسٹریٹ جانچ کا اعلان تو کیا ، لیکن ابھی تک کسی پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ کانگریس کا ماننا ہے کہ گئو شالہ میں آٹھ سو سے زیادہ گایوں کی موت گئو شالہ کی مالک نرملا شانڈیلیا کی عدم توجہی کے سبب ہوئی ہے اور نرملا شانڈیلیا بی جے پی کی لیڈر ہیں ، اس لئے حکومت ان پر کارروائی کرنے سے گریز کر رہی ہے ۔ بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کا کہنا ہے کہ بڑے شرم کی بات ہے کہ بی جے پی حکومت گائے کی بات تو کرتی ہے ، لیکن راجدھانی سے متصل گاؤں میں آٹھ سو سے زیادہ گایوں کا قتل ہوا اور سرکار ابتک اس پر خاموش ہے۔ ہر بات پر ٹویٹ کرنے والے شیوراج سنگھ جی اور ہر بات پر بیان دینے والے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا جی نے آج تک گایوں کے قتل پر لب کشائی نہیں کی۔ امید تھی کہ گایوں کے قاتل پر سخت کارروائی ہوگی ، لیکن حکومت نے محض نے خانہ پوری کر کے گایوں کا قتل کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے کا کام کیا ہے ، جس کے خلاف آج ہم سب لوگ دھرنے پر بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سرکار سے سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ ان پر این ایس اے کیوں نہیں لگا ، ان کے مکان کیوں نہیں توڑے گئے اور پھر بھارتیہ جنتا پارٹی یہ تسلیم کرے کہ گئو شالہ کی مالک نرملا شانڈیلیا اس کی رکن ہے ، اس لئے سرکار نے اسے تحفظ فراہم کرنے کا کام کیا ہے ۔ سرکار ان لوگوں سے معافی مانگے جنہیں گائے کے نام پر بے رحمی سے مارا گیا ۔ جب عارف مسعود سے پوچھا گیا کہ آپ کے دھرنے کو بی جے پی ڈھونگ بتا رہی ہی تو عارف مسعود نے کہا کہ دھرنے پر بیٹھے شخص پر الزام لگانے سے پہلے انہیں شرم آنی چاہئے جو گائے کے نام پر ڈھونگ کر رہے ہیں ۔ آٹھ سو گایوں کی موت ہوئی ہے اور انہیں شرم نہیں آرہی ہے۔ اگر ان کی جگہ عارف مسعود سرکار میں ہوتا تو وزیر نہیں رہتا۔ آٹھ سو گایوں کی موت ہوجاتی تو وزارت کو چھوڑ دیتا۔ سرکار گئو کو ماتا ہے تو اس کے قاتل پر این ایس اے کا نفاذ کر کے کاروائی کرے۔ ہماری یہ تحریک جاری رہے گی ۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ عارف مسعود کا دھرنا ایک ڈھونگ سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔ اگر عارف مسعود گایوں کے لئے اتنا فکر مند ہیں تو انہیں کانگریس کے ان لیڈران کے خلاف بھی دھرنا دینا چاہئے ، جو گائے کا گوشت کھانے والوں کی حمایت کرتے ہیں ۔ کانگریس کے قول و فعل کا تضاد ہی اسے لے ڈوبا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔