உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh : بھوپال بیرسیہ میں ایک ساتھ کئی درجن گائیوں کی موت سے مچا ہنگامہ

    Madhya Pradesh : بھوپال بیرسیہ میں ایک ساتھ کئی درجن گائیوں کی موت سے مچا ہنگامہ

    Madhya Pradesh : بھوپال بیرسیہ میں ایک ساتھ کئی درجن گائیوں کی موت سے مچا ہنگامہ

    Bhopal News : راجدھانی بھوپال کے بیرسیہ کی ایک گئو شالہ میں ایک ساتھ ساٹھ سے زیادہ گائیوں کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ہندو تنظیموں نے موقع پر جہاں پہنچ کر احتجاج کیا اور گئو شالہ کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تو وہیں گائیوں کی موت اور ہنگامہ ہونے کے بعد بھوپال ضلع کلکٹر اویناش لوانیا نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال کے بیرسیہ کی ایک گئو شالہ میں ایک ساتھ ساٹھ سے زیادہ گائیوں کی موت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہنگامہ مچ گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے ساتھ ہندو تنظیموں نے موقع پر جہاں پہنچ کر احتجاج کیا اور گئو شالہ کے مالک کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تو وہیں گائیوں کی موت اور ہنگامہ ہونے کے بعد بھوپال ضلع کلکٹر اویناش لوانیا نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا اور گئو سیوا بھارتی گئو شالہ پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں ریسیور کی تقرری کردی ہے ۔ گئو شالہ بی جے پی لیڈر نرملا شانڈیلیا کی بتائی جا رہی ہے ۔ کلکٹر کے احکام کے بعد تھانہ بیرسیہ پولیس نے نرملا شانڈیلیا کے خلاف دفعہ دو سو انہتر اور دو سو ستر کے ایف آئی درج کر کے جہاں کارروائی شروع کردی ہے تو وہیں مردہ گائیوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

    مقامی باشندہ وجے مالویہ کہتے ہیں کہ یہاں پر دو سو سے زیادہ گائیں مری ہوئی پڑی ہیں اور آنے جانے والوں کو جب بہت زیادہ بد بو آئی تو انہوں نے شکایت کی۔ ہم لوگ نے یہاں آکر دیکھا کہ گئو سیوا بھارتی گئو شالہ کے اس احاطے میں اور آس پاس کے کھیتوں میں بڑی تعداد میں گائے مری پڑی ہیں۔ کئی جگہ تو انہیں کنواں بنا کرنیچے ڈال دیا گیا ہے ۔ ہماری تو پولیس انتظامیہ سے یہی درخواست ہے کہ گائیوں کے ساتھ جس نے اس طرح کا بے رحمی کا سلوک کیا ہے ، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ میں یہاں پر یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ جس نرملا شانڈیلیا کی گئو شالہ ہے اس کا تعلق برسر اقتدار جماعت سے ہے اور اس سے پہلے بھی گائیوں کے مرنے کی شکایت جب لوگوں نے کی تو اس نے لوگوں کو ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی دھمکی دے کر خاموش کردیا تھا ۔ انتظامیہ کے لوگ یہاں پر آئے ہیں اور وہ حود دیکھ رہے کہ کتنی بڑی تعداد مںی گائیں مری پڑی ہیں ۔ انتظامیہ نے گائیوں کو مارنے کا پاپ کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی تو ہم لوگ اس کے خلاف آندولن چلائیں گے ۔

    وہیں بھوپال کلکٹر اویناش لاوانیا کہتے ہیں گئو سیوا بھارتی گئو شالہ ایک نجی گئو شالہ ہے اور اس کا انتظام نرملا شانڈیلیا دیکھتی ہیں ۔ ابتدائی جانچ میں بے ضابطگی پائی گئی ہے اور انہوں نے جو غیر قانونی کام کیا ہے ، اس کو دیکھتے ہوئے ان سے گئو شالہ کا انتظام لے لیا گیا ہے ۔ سی او ضلع کو اس کا ریسیور بنادیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی گئوشالہ میں بہت سی گائے ہیں ، جن کا کیمپ لگا کر فوری پر طبی جانچ کرنے کا احکام جاری کردیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی جن گائیوں کی موت ہوئی ہے ، ان کا پوسٹ مارٹم کرنے کا بھی حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ تاکہ گائیوں کے مرنے کی وجوہات کا پتہ چل سکے ۔ کہیں ان کی موت کسی بیماری سے ہوئی ہے یا ان کی موت کے پیچھے کچھ اور وجوہات ہیں ۔ نرملا شانڈیلیا کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے ۔

    جب کلکٹر سے پوچھا گیا کہ ابتدائی جانچ میں اب تک کتنی گائیوں کے مرنے کی بات سامنے آئی ہے ، تو کلکٹر اویناش لاوانیا بتایا کہ ابھی اس پر کام جاری ہے ، لیکن ان کی تعداد ساٹھ سے ستر کے درمیان ہوگی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: