اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدھیہ پردیش: رفعت وارثی کو بنایا گیا ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین

    مدھیہ پردیش: رفعت وارثی کو بنایا گیا ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین

    مدھیہ پردیش: رفعت وارثی کو بنایا گیا ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین

    MP News: مدھیہ پردیش حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے اراکین کی آج میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور سبھی اراکین نے اتفاق رائے سے رفعت وارثی ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر رفعت وارثی کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے اراکین کی آج میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اور سبھی اراکین نے اتفاق رائے سے رفعت وارثی ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کا حج کمیٹی کے سابق چیئرمین حاجی عنایت حسین کی چیئرمین کی مدت دوہزار سترہ میں ختم ہونے کے بعد سے خالی تھا۔ حالانکہ دوہزار اٹھارہ کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی اور کمل ناتھ کی قیادت میں حکومت قائم ہونے کے بعد حج کمیٹی تو تشکیل دی گئی لیکن پندرہ ماہ کی حکومت میں کسی کو حج کمیٹی کا چیئرمین منتخب نہیں کیا جا سکا ۔

    حج کمیٹی کے سبھی نظم اس بیچ افسران کے بھروسے چلتے رہے اور دوہزار بائیس کے حج میں عازمین جج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پہلے جہاں مدھیہ پردیش کے اندور اور بھوپال سے عازمین حج کی راست پرواز ہوتی تھی ۔ دوہزار بائیس کے حج کے لئے ایم پی کے عازمین حج کو ممبئی سے مقدس سفر کے لئے روانہ ہونا پڑا تھا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک کے وزیر برائے شہری ہوابازی جیوترا دتیہ سندھیا کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہی ہے ۔ اس کے باؤوجود مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو اپنی ریاست سے سفر حج کے لئے پرواز کا موقع نہیں مل سکا۔

    یہ بھی پڑھئے: پاکستانی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے نہیں ملا ویزا، PCB پہلے سے ہی غصہ میں


    یہ بھی پڑھئے: دہلی شراب گھوٹالہ:تلنگانہ کے وزیر اعلی کے سی آر کی بیٹی کو سی بی آئی نے جاری کیا نیا سمن


    مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے نئے چیئرمین رفعت وارثی نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے پارٹی کی قیادت ، وزیر اعلی شیوراج سنگھ، ایم پی بی جے پی صدر وی ڈی شرما اور وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کے وزیر رام کھلاون پٹیل کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایک ادنی سی پارٹی کے کارکن کو بڑی ذمہ داری ہے ۔ پارٹی نے جس ذمہ داری کو دیا ہے اس کو پوری ذمہ داری سے ادا کرنا اور عازمین حج کے لئے کام کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ۔

    عازمین حج کے لئے مدھیہ پردیش اور مرکز سے جو بھی سوغات مل سکتی ہیں اس کے لئے کام کیا جا ئے گا ۔ اسی کے ساتھ مدھیہ پردیش کے بھوپال اور اندور سے عازمین حج کی پرواز شروع ہوسکے، اس کے لئے بھی پوری کوشش کی جائے گی۔ آٹھ دسمبر کو مرکزی حج کمیٹی کے چیئرمین بھوپال آرہے ہیں ۔ عازمین حج کے مسائل کو جاننے اور اس کو حل کرنے کے لئے ایم پی کے دانشوروں کو بھوپال بلایا گیا ہے ۔ سبھی کے مشورہ سے کام کیا جائے گا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: