MP State Haj Committee: یاسر عرفات کو ہٹا کر شاکر جعفری کو بنایا گیا کا سکریٹری
MP State Haj Committee: یاسر عرفات کو ہٹا کر شاکر جعفری کو بنایا گیا کا سکریٹری
مدھیہ پردیش وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ اقلیتی اداروں پر خصوصی توجہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پہلے وقف بورڈ میں سی ای او کو بدلا گیا اس کے بعد مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی میں بھی بڑا بدلاؤ کردیا گیا۔
بھوپال : مدھیہ پردیش وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ اقلیتی اداروں پر خصوصی توجہ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ پہلے وقف بورڈ میں سی ای او کو بدلا گیا اس کے بعد مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی میں بھی بڑا بدلاؤ کردیا گیا۔ اسٹیٹ حج کمیٹی کے ای او داؤد احمد خان کے بعد کئی مہینے تک حج کمیٹی میں وزارت اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ کسی کی تقرری نہیں کی گئی ۔ نیوز18 اردو کے ذریعہ اس ضمن میں خبر دکھائے جانے کے بعد وزارات اقلیتی بہبود نے کسی افسر کو ایم پی اسٹیٹ حج کمیٹی کا فل ٹائم ای او تو نہیں بنایا بلکہ مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات کو اضافہ چارج کے طور پر حج کمیٹی کا بھی چارج سپرد کردیا گیا۔
یاسر عرفات کی نگرانی میں حج کمیٹی نے اپنا کام کیا۔ عازمین حج کا قرعہ اور خدام کا سلیکشن کا مرحلہ اور ٹریننگ بھی کی گئی اس کے بعد یاسر عرفات کی جگہ سید شاکر علی جعفری کو حج کمیٹی کا سکریٹری بنائے جانے کا فرمان جاری کردیا گیا ۔ سید شاکر علی جعفری نے حج کمیٹی پہنچ کر اپنے عہدے کا چارج لیا ۔ اس موقعہ پر حج کمیٹی کے ملازمین کے ذریعہ ان کا پھولوں سے استقبال کیا گیا۔
ایم پی حج کمیٹی کے نئے سکریٹری سید شاکر علی جعفری نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ عازمین حج اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اور ان کے لئے کام کرنا ان کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ اور وزیر اقلیتی بہبود رام کھلاون پٹیل کی خواہش کے مطابق عازمین حج کے لئے بہتر سے بہتر کام کر سکیں یہ ہماری کوشش ہوگی۔ میں نے آج اپنے عہدے کا چارج لیا ہے ۔ اب میں پورے نظام کاجائزہ لوں گا اور جو بھی ادارے کو آگے لے جانے کے لئے بن پڑے گا اسے پورا کروں گا۔
انہوں نے مزید ہا کہ اسی کے ساتھ میری ان عازمین حج سے گزارش ہے جن کا نام قرعہ کے ذریعہ منتخب کیا گیا تھا کہ وہ انیس مئی تک سفر حج کی دوسری قسط کی رقم جمع کردیں تو تاکہ سفر حج کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔