உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News: اردو کے نئے فنکاروں کو اسٹیج فراہم کرنے کے لئے سہ روزہ جشن اردو کا ہوگا انعقاد

    MP Urdu Academy : کورونا کے سیاہ بادل چھٹنے کے بعد مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے دو سال بعد پھر سے جشن اردو پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن اردو تقریب میں اردو کے نئے فنکاروں کوخاص موقعہ دیا جائے گا تاکہ ریاست گیر سطح پر اردو زبان  وادب کو فروغ دیا جائے سکے۔

    • Share this:
    بھوپال : کورونا قہر کے سبب مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو سالوں سے جہاں ادبی و ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر گہن سا لگ گیا تھا اب حالات سازگار ہونے کے بعد زندگی پھر رواں دواں نظر آنے لگی ہے ۔ کورونا کے سیاہ بادل چھٹنے کے بعد مدھیہ پردیش اردو اکادمی نے دو سال بعد پھر سے جشن اردو پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم پی اردو اکادمی کے زیر اہتمام سہ روزہ جشن اردو تقریب میں اردو کے نئے فنکاروں کوخاص موقعہ دیا جائے گا تاکہ ریاست گیر سطح پر اردو زبان  وادب کو فروغ دیا جائے سکے۔ سہ روزہ جشن اردو پروگرام کا آغاز تین مارچ کو ہوگا اور پانچ مارچ کو اختتامی تقریب کا انعقاد ہوگا ۔ سہ روزہ جشن اردو میں بیت بازی، سمینار، سمپوزیم، اوپن مائک، دیش راگ، صوفیانہ محفل کے ساتھ محفل چار بیت کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

    مدھیہ پردیش اردو اکادمی کی ڈائریکٹر نصرت کہتی ہیں کہ کورونا کی وبا حالات ایسے بنا دیئے تھے کہ سانس لیتے ہوئے بھی دم گھٹتا تھا۔ آپ یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ گزشتہ دو سالوں میں کورونا کے سبب زندگی معدوم سی ہوگئی تھی مگر خدا کا شکر ہے کہ اب حالات پھر سازگار ہوگئے ہیں ۔ ہمیں احتیاط کے ساتھ سبھی پروگراموں کا انعقاد کرنا ہے ۔اردو اکادمی کا مقصد اردو کا فروغ ہے۔ اردو زبان و ادب کو فروغ دینے اور اردو کے نئے فنکاروں کو خاص موقعہ فراہم کرنے کی غرض سے مختلف تقاریب کا انعقاد ہوگا ۔

    سہ روزہ تقریب کا آغاز بیت بازی سے ہوگا۔اب آپ دیکھے کہ بیت بازی قدیم فن ہے اردو شعرو ادب سے جڑنے کا مگر اب یہ فن بھی کم سے کم ہوتا جا رہا ہے ۔اکادمی کی کوشش ہے کہ اسکولوں اور کالجوں میں اس فن کو دوبارہ زندہ کیا جائے تاکہ نئی نسل میں شعر و ادب کو لیکر ذوق و شوق بیدار ہوسکے ۔ اسی طرح محفل چار بیت کا بھی انعقاد ہوگا ۔ سہ روزہ جشن اردو میں تحریک آزادی اور اردو کو لیکر جہاں سمینار ہوگا وہیں اردو میں نسائی ادب کے موضوع پر سمینار ہوگا۔ صوبائی مشاعرہ، قومی مشاعرہ، کے ساتھ دیش راگ، محفل سماع اور محفل لٹریری اوپن مائک کا بھی انعقاد ہوگا ۔

    انہوں نے بتایا کہ سبھی پروگرام کا مقصد اردو کے حوالے سے نئی نسل کی ہمہ جہت نشو ونما ہے اور نئے فنکاروں کو اسٹیج فراہم کرنا ہے ۔ ہم نے پوری تیاری کرلی ہے اور دوسال بعد چونکہ پروگرام کا انعقاد ہو رہا ہے اس لئے اردو کے نئے فنکاروں میں جشن اردو کو لیکر نیاجوش دیکھنے کو مل رہا ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: