اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Madhya Pradesh: ایم پی وقف بورڈ کے انتخاب کو کیا گیا ملتوی، جانئے اب کب ہوگا الیکشن

    Madhya Pradesh Waqf Board Election : ایم پی وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری  نے بتایا کہ بورڈ انتخاب کے الیکشن افسر نے وقت کو کم بتاتے ہوئے اس میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس لئے تیس جولائی کو ہونے والے انتخاب کو ملتوی کیا گیا ہے۔

    Madhya Pradesh Waqf Board Election : ایم پی وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ بورڈ انتخاب کے الیکشن افسر نے وقت کو کم بتاتے ہوئے اس میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس لئے تیس جولائی کو ہونے والے انتخاب کو ملتوی کیا گیا ہے۔

    Madhya Pradesh Waqf Board Election : ایم پی وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے بتایا کہ بورڈ انتخاب کے الیکشن افسر نے وقت کو کم بتاتے ہوئے اس میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس لئے تیس جولائی کو ہونے والے انتخاب کو ملتوی کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں ہائی کورٹ کے حکم سے چار سال بعد ہونے والے انتخاب کو آئندہ حکم تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد تیس جولائی کو وقف بورڈ انتخاب کی تاریخ کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن بورڈ کے طرز عمل اور بورڈ ارکان کی تعداد کو لیکر معاملہ ایک بار پھرعدالت میں پہنچ گیا تھا اور اس معاملے میں انتیس جولائی کو جبلپور ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے تاریخ بھی مقرر کی گئی تھی ۔ بورڈ انتخاب کو ملتوی کرنے پر مدھیہ پردیش کی مسلم تنظیموں نے جہاں سخت برہمی کا اظہار کیا ہے تو وہیں انتخاب ملتوی کرنے کو سرکارکی سازش کا حصہ قرار دیا ہے۔

    واضح رہے کہ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی دوہزار اٹھارہ سے تشکیل نہیں کی گئی ہے۔ ضابطہ کے مطابق بورڈ کو چھ ماہ سے زیادہ خالی نہیں رکھا جا سکتا ہے اور بورڈ کی تشکیل نہیں ہونے کی صورت میں ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کی جائے گی۔ ایڈمنسٹریٹر کو چھ ماہ کی ہی ایک بار توسیع دیئے جانے کا ایکٹ میں پروویزن ہے ، مگر یہاں کمل ناتھ حکومت میں بھی وقف بورڈ کی تشکیل نہیں کی گئی اور شیوراج سنگھ کی دو سال حکومت میں جب بورڈ کی تشکیل نہیں ہوئی تو معاملہ جبلپور ہائی کورٹ پہنچا اور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تیس جولائی کو وقف بورڈ کے انتخاب کا اعلان کیا گیا۔ مگر انتخاب سے تین روز قبل ہی بورڈ نے انتخاب کو اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔

     

    یہ بھی پڑھئے: شاعر فطرت کیف بھوپالی کی ادبی خدمات کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ 


    وقف بورڈ انتخاب کو ملتوی کرنے کے تعلق سے نیوز 18 اردو نے جب ایم پی وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ بورڈ انتخاب کے الیکشن افسر نے وقت کو کم بتاتے ہوئے اس میں توسیع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اس لئے تیس جولائی کو ہونے والے انتخاب کو ملتوی کیا گیا ہے۔ وقف بورڈ انتخاب کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ بورڈ کے انتخاب کو لیکر بورڈ بہت سنجیدہ ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سی بی ایس ای کی طرز پر MP syllabus سے بھی مغل تاریخ کو کیا جائے گا باہر


    وہیں مدھیہ پردیش مائناریٹیز یونائیٹیڈ آرگنائزیشن کے سکریٹری عبد النفیس کا کہنا ہے کہ چار سال بعد ہونے والے بورڈ انتخاب میں حکومت کو ہر جانب سے اپنی شکست نظر آرہی ہی تھی، اس لئے بورڈ کے اراکین کو سادھنے کے لئے انتخاب کو ملتوی کرنے کی چال چلی گئی ہے۔ بورڈ ضابطہ کے مطابق تیرہ رکنی بورڈ ہونا چاہئے مگر جوبورڈ بنایا جایا رہا تھا وہ سات رکنی ہی تھا جس کو لیکر جبلپور ہائی کورٹ میں اجین کے محمد ارشد صدیقی کے ذریعہ عرضی بھی دائر کی گئی ہے اور اس پر انتیس جولائی کو سماعت ہونا ہے۔

     

    بورڈ کے ذمہ داروں کے ذریعہ الیکشن افسر کے لیٹر کو بہانہ بنایا جا رہا ہے۔ سبھی لوگوں کو یہ بات اسی دن سمجھ میں آگئی تھی جب بورڈ انتخاب کے لئے بنائے گئے پہلے الیکشن افسر ایچ یوخان کی جگہ دوسرا الیکشن افسر بنایا گیا تھا۔ اس حکومت نے ممبران اسمبلی کی خرید و فروخت کے ذریعہ جس طرے سے حکومت بنائی تھی وہی سب کچھ وہ وقف بورڈ انتخاب میں بھی کھیل کر رہی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: