உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: یوم اساتذہ پر سرپرستوں سے محروم بچوں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ

    MP News: یوم اساتذہ پر سرپرستوں سے محروم بچوں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ

    MP News: یوم اساتذہ پر سرپرستوں سے محروم بچوں کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ

    Bhopal News: بھوپال مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کی تقریب ان معنوں میں سب سے مختلف رہی کہ یہاں پر نہ سروپلی رادھان کرشنن کو یاد کیاگیا بلکہ سرپرستوں سے محروم بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا بڑا فیصلہ کیاگیا بلکہ ایسے طلبا کے کیریئر کے لئے یوم اساتذہ پر ان کی کیریئر کونسلنگ بھی کی گئی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : یوم اساتذہ کے موقع پر راجدھانی بھوپال سمیت مدھیہ پردیش کے سبھی اضلاع میں تقریب کا انعقاد کیاگیا لیکن بھوپال مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریر پروموشن سو سائٹی کی تقریب ان معنوں میں سب سے مختلف رہی کہ یہاں پر نہ سروپلی رادھان کرشنن کو یاد کیاگیا بلکہ سرپرستوں سے محروم بچوں کا تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ دینے کا بڑا فیصلہ کیاگیا بلکہ ایسے طلبا کے کیریئر کے لئے یوم اساتذہ پر ان کی کیریئر کونسلنگ بھی کی گئی ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: مرکزی سرکار بدلنے جارہی ہے راج پتھ کا نام، اب ہوگا کرتو پتھ


    مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے سکریٹری ڈاکٹر ظفر حسن نے نیوز18 اردو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن یوم اساتذہ کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ ہم نے بھی سروپلی ڈاکٹر رادھا کرشنن کو یاد کیا اور ان کی خدمات سے طلبا کو روشناس کرایا۔ اسی کے ساتھ سوسائٹی کے ذریعہ ایسے طلبا جو کسی سبب سے اپنے والدین سے محروم ہوگئے ہیں اور انہیں تعلیم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہیں ہم نے بلایا ہے تاکہ ان کے تعلیمی سلسلہ کو جاری رکھنے کے لئے انہیں اسکالرشپ جاری کی جاسکی۔ کورونا قہر میں سرپرستوں سے محروم ہوئے بچوں کے لئے بھی سوسائٹی کے ذریعہ ان کی تعلیم کو جاری رکھنے کا لئے قدم اٹھایا گیا تھا اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی 5th generation warfare machinery کی سازش کا تازہ شکار بنے ارشدیپ سنگھ


    وہیں یوم اساتِذہ پر مسلم ایجوکیشن اینڈ کیریئر پروموشن سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کرنے آئی منتشا خان کہتی ہیں کہ حالیہ دنوں میرے والد کا انتقال ہوگیا ہے ، میری والدہ زیادہ پڑھی لکھی نہیں ہیں لیکن وہ میری تعلیم اور بھائی بہنوں کی کفالت کے لئے گھروں میں کام کرتی ہیں ۔ مجھے معلوم ہوا کہ سوسائٹی کے ذریعہ سرپرستوں سے محروم بچوں کی تعلیم کے لئے اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ تو میں یہاں آئی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کا قدم وقت کی بڑی ضرورت ہے۔ اس سے ہمارے جیسے وہ طلبا و طالبات جو تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، لیکن سرپرستوں کی محرومی سے ان کے سامنے اندھیرا ہے ، انہیں امید کی نئی کرن دکھائی دے رہی ہے ۔ میرے لئے سوسائٹی کے ذریعہ بڑا قدم اٹھایا گیا ہے، اس  کے لئے ان کا جتنا بھی شکریہ ادا کروں وہ کم ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: