Big News: مدھیہ پردیش میں بھی نیشنل ہیرالڈ کی جائیداد کی ہوگی جانچ، سرکار نے دیا حکم
Big News: مدھیہ پردیش میں بھی نیشنل ہیرالڈ کی جائیداد کی کی ہوگی جانچ، سرکار نے دیا حکم
National Herald Case : نیشنل ہیرالڈ کیس کو لے کر دہلی سے بھوپال تک ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ دہلی میں نیشنل ہیرالڈ سے وابستہ ینگ انڈین کا دفتر سیل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے۔
بھوپال : نیشنل ہیرالڈ کیس کو لے کر دہلی سے بھوپال تک ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ دہلی میں نیشنل ہیرالڈ سے وابستہ ینگ انڈین کا دفتر سیل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت بھی حرکت میں آگئی ہے۔ وزیر بھوپیندر سنگھ نے بھوپال کے ایم پی نگر زون ون میں نیشنل ہیرالڈ کو زمین الاٹ کرنے کی از سر نو جانچ کا حکم دیا ہے۔
وزیر بھوپیندر سنگھ نے کہا کہ جس مقصد کیلئے یہ زمین دی گئی تھی، اس سے الگ اس زمین کا استعمال کیا گیا ۔ سستے داموں پر دی گئی زمین سے کروڑوں روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ اس پورے معاملہ کی از سر نو جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ فی الحال جانکاری کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کو الاٹ کی گئی بی ڈی اے کی زمین کی لیز کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ معاملہ عدالت میں ہے اور اگر ضرورت پڑی تو حکومت اس کو رد کرنے کیلئے ہائی کورٹ جائے گی۔
2011 میں نیشنل ہیرالڈ کو دی گئی زمین کے رجسٹریشن کو ریوینیو کیا گیا ۔ تب پتہ چلا کہ جو زمین اشاعت کے لئے دی گئی تھی، اس کا استعمال کمرشیل طریقے سے کیا جارہا ہے ، جس کی وجہ سے بھوپال ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے لیز کی تجدید سے انکار کر دیا۔ بی ڈی اے نے یہ زمین نیشنل ہیرالڈ گروپ کو معمولی شرح پر الاٹ کی تھی۔ تب ایم پی نگر میں پریس کمپلیکس تیار ہو رہا تھا، لیکن زمین پر تجارتی سرگرمیوں کی وجہ سے بی ڈی اے نے کئی مرتبہ نوٹس بھیجا اور بعد میں لیز کو منسوخ کر دیا۔
تاہم لیز کی منسوخی کے بعد معاملہ عدالت میں پہنچ گیا اور فی الحال بتایا جا رہا ہے کہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے ابھی تک اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ لیکن اب ریاستی حکومت اس پورے معاملہ کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مطلب صاف ہے کہ دہلی سے بھوپال تک نیشنل ہیرالڈ گروپ کی جائیدادوں پر شکنجہ کستا جارہا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔