உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News: تاریخی عید گاہ کی خستہ حالی کو لے کر جمعیت علما نے شروع کی تحریک

    Bhopal News: تاریخی عید گاہ کی خستہ حالی کو لے کر جمعیت علما نے شروع کی تحریک

    Bhopal News: تاریخی عید گاہ کی خستہ حالی کو لے کر جمعیت علما نے شروع کی تحریک

    Madhya Pradesh News : مدھیہ پردیش جمعیت علما کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ بد نصیبی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وقف بورڈ اور اوقاف عامہ میں صد فیصد اسٹاف اسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہے جس کے لئے عید گاہ تعمیر کی گئی ہے ۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وبا کے سبب عید کی نماز نہیں ہوئی تو وقف بورڈ اور اوقاف عامہ کے ذمہ داران نے بھی اس جانب آکر دیکھنے کی زحمت نہیں کی کہ تاریخی عیدگاہ کی حالت کیا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال کی تاریخی شاہجہانی عیدگاہ خستہ حالی کا شکار ہے ۔ راجدھانی بھوپال میں وقف بورڈ، اوقاف عامہ کے ساتھ محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کا دفتر بھی موجود ہے ، اس کے باؤجود کسی کو یہ فکر نہیں ہے کہ تاریخی عیدگاہ کی خستہ حالی کو دور کیا جائے۔ مدھیہ پردیش جمعیت علما اور سدبھاؤنا منچ نے عیدگاہ کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے نہ صرف تحریک شروع کی ہے بلکہ وقف بورڈ کو میمورنڈم پیش کرکے تاریخی شاہجہانی عیدگاہ کو گرتی دیواروں کو درست کرنے اور عیدگاہ کیمپس میں پھیلی گندگی کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

    مدھیہ پردیش جمعیت علما کے پریس سکریٹری حاجی محمد عمران کہتے ہیں کہ اس سے زیادہ بد نصیبی اور کیا ہوسکتی ہے کہ وقف بورڈ اور اوقاف عامہ میں صد فیصد اسٹاف اسی طبقہ سے تعلق رکھتا ہے جس کے لئے عید گاہ تعمیر کی گئی ہے ۔ گزشتہ دو سالوں سے کورونا کی وبا کے سبب  عید کی نماز نہیں ہوئی تو وقف بورڈ اور اوقاف عامہ کے ذمہ داران نے بھی اس جانب آکر دیکھنے کی زحمت نہیں کی کہ تاریخی عیدگاہ کی حالت کیا ہے ۔ وقف بورڈ کے ذمہ داران اسے فوری طور پر درست کریں اگر نہیں کرسکتے ہیں تو اسے عوام کے سپرد کریں ، بھوپال کے عوام خود اس کی حفاظت کرلیں گے۔

    وہیں سدبھاؤنا منچ مدھیہ پردیش کے سکریٹری حافظ محمد اسمعیل کہتے ہیں کہ مسلمان اپنی پسماندگی کے لئے دن بھر حکومتوں کو کوستے رہتے ہیں ، لیکن وہ ادارہ جس کی ذزہ داری ہی اقلیتوں کی فلاح اور اس کے مذہبی اداروں کی تزین کاری کی ہے اگر وہ بھی اپنا فریضہ ایمانداری سے ادا نہ کرے تو اس کا وجود کا مطلب ہی کیا ہوتا ہے۔ کورونا کے سبب گزشتہ دو سالوں سے عیدین کی نماز بھوپال عیدگاہ میں ادا نہیں کی جا سکی تو ذمہ داران اتنے غافل ہوئے کہ عیدگاہ کی دیوار بھی جگہ جگہ سے گر گئی ہے اور گندگی کا انبار لگا ہوا ہے۔ یہ افسوسناک ہے ۔اگر وقف بورڈ اس کے تیئیں بیدار نہیں ہوتا ہے تو اس کے خلاف بڑا حتجاج کیا جائے گا۔

    مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او محمد حشرالدین کہتے ہیں کہ وقف بورڈ کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہے ۔ کچھ لوگوں کے ذریعہ میمورنڈم پیش کیاگیا ہے ۔بورڈ کے ذریعہ جو بھی کام ہوگا عیدگاہ کا جائزہ لیکر اسے جلد سے جلد پورا کرلیا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: