ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

بھوپال ریلوے اسٹیشن پر حادثہ: اووربرج کی سیڑھیاں گرنے سے کئی زخمی، 1 کی حالت نازک

بھوپال اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین پر اوور برج کی سیڑھیاں منہدم ہوگئیں۔ اس کے ملبے کی زد میں کئی مسافر آگئے۔ زخمیوں کو فورا اسپتال پہنچایا گیا۔ ریلوے اور انتظامیہ فورا راحت کے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔

  • Share this:

بھوپال ریلوے اسٹیشن پر برا حادثہ ہوگیا ہے۔ یہاں اسٹیشن پر اووربرج کی سیڑھیاں گرنے سے9 لوگ زخمی ہوگئے ہیں وہیں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔  زخمیوں کو فورا اسپتال پہنچایا گیا۔ ریلوے اور انتظامیہ فورا راحت کے کام میں مصروف ہوگئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک انتظامیہ نےکسی کی جانی نقصان کی کوئی تصدیق نہیں کی ہے۔ اس سے پہلے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اس حادثے میں ایک کی موت پہوگئی ہے۔ ساتھ ہی اس حادثے کی جانچ کے احکام دئے گئے ہیں۔

بھوپال اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر تین پر اوور برج کی سیڑھیاں منہدم ہوگئیں۔ اس کے ملبے کی زد میں کئی مسافر آگئے جس میں سے ایک مسافر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ زخمیوں کو ایمرجنسی حمیدیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر موجود ریلوے اسٹاف اور اسٹیشن پر موجود مسافروں نے بغیر دیر کئے آٹو اور ایمبولینس سے زخمیوں کو اسپتال پنچایا گیا ۔

جانکاری کے مطابق حادثے کے فورا بعد ہی راحت و بچاؤ کا کام شروع کردیاگیا۔ ریلوے کے ایک افسر نے نیوز18 سے اس حادثے کی جانچ کرانئے کی بات کہی ہے۔ سیڑھیاں گرنے کے فورا بعد ہی وہاں سے ملبہ ہٹانے کا کام شروع  کردیا گیا ہے۔
(تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے)۔
رپورٹ رنجنا دبے کا انپٹ

First published: Feb 13, 2020 10:42 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading