உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : پیرا میڈیکل اسٹاف و نرسوں کی 9 دنو سے جاری ہڑتال ختم ، جانئے کیا تھا پورا معاملہ

    مدھیہ پردیش : پیرا میڈیکل اسٹاف و نرسوں کی 9 دنو سے جاری ہڑتال ختم ، جانئے کیا تھا پورا معاملہ

    مدھیہ پردیش : پیرا میڈیکل اسٹاف و نرسوں کی 9 دنو سے جاری ہڑتال ختم ، جانئے کیا تھا پورا معاملہ

    Madhya Pradesh News : ہڑتال ختم ہونے کا اعلان خود مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے نرسوں وپیرامیڈیکل اسٹاف کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش میں پیرامیڈیکل اسٹاف و نرسوں کے ذریعہ آٹھ نکاتی مطالبات کو لے کر نو دنوں سے جاری ہڑتال آج ختم ہوگئی ہے ۔ ہڑتال ختم ہونے کا اعلان خود مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے نرسوں وپیرامیڈیکل اسٹاف کے وفد سے ملاقات کے بعد کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں نرسوں و پیرامیڈیکل اسٹاف کے ذریعہ نو جون سے آٹھ نکاتی مطالبات کو لیکر ہڑتال شروع کی گئی تھی ۔ ابتدا میں تو نرسوں و پیرامیڈیکل اسٹاف کے ذریعہ کالی پٹی باندھ کر ہڑتال کی جا رہی تھی ، لیکن بعد میں ہڑتال نے شدت اختیار کر لی اور نرسوں کے  ذریعہ کام بند کرکے مرحلہ وار طریقے سے ہڑتال شروع کردی گئی اور بائیس جون کو اجتماچی چھٹی پر جانے اور چوبیس جون تک مطالبات پورے نہیں ہونے پر غیر معینہ مدت کی ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا۔

    اسی بیچ نرسوں و پیرامیڈیکل اسٹاف کی ہڑتال کے خلاف جبلپور ہائی کورٹ میں ناگرک مارگ درشک منچ کے ذریعہ ہڑتال کو غیر قانونی بتاتے ہوئے مفاد عامہ کے تحت عرضی دائر کی گئی ، جس پر عدالت کے ذریعہ کل سماعت ہونی تھی ۔ مطالبات کو لے کر نرسوں وپیرامیڈیکل اسٹاف کے اعلی سطحی وفد نے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ سے ملاقات کی اور وزیر کی یقین کی دہانی کے بعد ہڑتال کو ختم کردیا گیا۔

    نرس وپیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی نائب صدر سری رام مینا کہتے ہیں کہ وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ نے ہمارے مطالبات کو نہ صرف سنجیدگی سے سنا ، بلکہ ان آٹھ مطالبات جن میں نرس و پیرامیڈیکل اسٹاف کو ڈاکٹروں کی نائٹ الاؤنس دینے ، پی ایف کا سرٹیفکیٹ دینے اور سالانہ انکریمنٹ کے مطالبات پر غور کرنے کا یقین دلایا گیا ہے۔ ہم تین مہینے تک دیکھیں گے ، اگر مطالبات پورے نہیں ہوتے ہیں ۔ تو ہم پھر آر پار کی لڑائی لڑیں گے ۔

    ادھر مدھیہ پردیش کے وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ کہتے ہیں کہ ہمیں خوشی ہے کہ نرس و پیرامیڈیکل اسٹاف کے وفد نے ہم سے ملاقات کی اور ملاقات کے بعد انہوں نے ہڑتال ختم کردی ہے۔ شیوراج سنگھ سرکار بات کرنے میں یقین رکھتی ہے اور بات کرنے سے مسائل کا حل نکلتا ہے۔ کورونا قہر میں نرس وپیرامیڈیکل اسٹاف نے اہم خدمات انجام دی ہیں ۔ ان کے جو بھی مطالبات ہیں ، حکومت ان پر غور کرکے حل نکالے گی ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: