اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Madhya Pradesh : بھوپال پولیس نے Amazon کو بھیجا نوٹس ، سیلر کے خلاف بھی FIR درج

    Madhya Pradesh News : حبیب گنج کے رہنے والے شبھم نائیڈو نے ایمیزون کمپنی سے وابستہ سیلر پر کرائم برانچ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ نائیڈو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔

    Madhya Pradesh News : حبیب گنج کے رہنے والے شبھم نائیڈو نے ایمیزون کمپنی سے وابستہ سیلر پر کرائم برانچ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ نائیڈو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔

    Madhya Pradesh News : حبیب گنج کے رہنے والے شبھم نائیڈو نے ایمیزون کمپنی سے وابستہ سیلر پر کرائم برانچ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ نائیڈو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔

    • Share this:
      بھوپال : بھوپال پولیس نے ای کامرس کمپنی ایمیزون کو مبینہ طور پر قومی پرچم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشیاء فروخت کرنے پر نوٹس بھیجا ہے۔ نیز ایمیزون کے سیلر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ یوم جمہوریہ سے قبل ای کامرس کمپنی ایمیزون کے ترنگے کے غلط استعمال کو لے کر معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ایمیزون پلیٹ فارم پر ترنگا پرنٹ شدہ جوتے بیچنے کے معاملہ میں ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کارروائی کی ہدایت دی تھی ۔ ہدایت کے چھ گھنٹے کے اندر ہی منگل کو حبیب گنج کے رہنے والے شبھم نائیڈو نے ایمیزون کمپنی سے وابستہ سیلر پر کرائم برانچ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی ہے ۔ نائیڈو ایک پرائیویٹ کمپنی میں کام کرتے ہیں ۔

      دراصل ایمیزون کے آن لائن پلیٹ فارم پر یوم جمہوریہ پر سیل بتائی جا رہی ہے، لیکن قومی پرچم کے ساتھ پرنٹ شدہ جوتوں کی فروخت کی تصاویر لگائی گئی ہیں ۔ سوشل میڈیا پر یوزرس اس معاملہ کو لے کر کمپنی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے منگل کو اس معاملہ کا علم ہونے کے بعد کمپنی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کیں۔


      وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا ہے کہ انہوں نے ڈی جی پی سے پورے معاملہ میں ایف آئی آر درج کرنے کیلئے کہا ہے ۔ وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ ایمیزون کمپنی کو لے کر سامنے آئی جانکاری  تکلیف دہ ہے اور اس کو مدھیہ پردیش میں برداشت نہیں کیا جائے گا، پولیس ایکشن لے گی ۔

      ریاستی وزیر داخلہ نروتم مشرا نے واضح طور پر کہا کہ قوم کی توہین کرنے والی کسی بھی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ بتا دیں کہ اس سے قبل ریاست میں آن لائن ڈرگس ہوم ڈیلیوری کا معاملہ بھی سرخیوں میں رہا تھا۔ اس معاملہ میں آن لائن کمپنی کے خلاف بھینڈ میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

      اس کے بعد ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے بھی آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعہ چاقو کی ہوم ڈیلیوری پر اعتراض کیا تھا اور کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی اور آن لائن کمپنیوں کو ہدایت جاری کی تھی کہ اگر آن لائن کمپنیوں کی جانب سے انہیں اپنے سوشل پلیٹ فارم سے نہیں ہٹایا جاتا ہے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ جبل پور میں چاقو کی فروخت پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: