MP News: ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ فیڈریشن بناکر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے : پنڈت راج ناتھ شرما
MP News: ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے بیچ فیڈریشن بناکر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے : پنڈت راج ناتھ شرما
Bhopal News: ہندستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سرحدی تنازعہ کے باوجود معروف گاندھیائی رہنما پنڈٹ راج ناتھ شرما کو امید ہے کہ ان ممالک کے بیچ فیڈریشن کی تشکیل کرکے باہمی طور پر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔
بھوپال : ہندستان ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین سرحدی تنازعہ کے باوجود معروف گاندھیائی رہنما پنڈٹ راج ناتھ شرما کو امید ہے کہ ان ممالک کے بیچ فیڈریشن کی تشکیل کرکے باہمی طور پر مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ۔ فیڈریشن بنانے سے نہ صرف ان ممالک کے درمیان تعلیم، صحت اور عوامی فلاح کے کام کےآگے بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ اپنے اپنے ملک کی دفاعی پوزیشن کو بحال رکھتے ہوئے عالمی طاقت کے سامنے ایک مضبوط متبادل کو بھی کیا پیش کیا جاسکتا ہے۔
بھوپال دورے پر آئے مشہور گاندھیائی لیڈر پنڈٹ راج ناتھ شرما نے نیوز 18 اردو سے بات کرتےہوئے کہا کہ ہندستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کے جولوگ ہیں، ان کے بیچ سرحدوں کی دیوار ضرور ہے مگر ان کی تہِذیب اور ان کا ثقافتی ورثہ ایک ہی ہے ۔جب جرمن کی برلن وال ٹوٹ سکتی ہے تو ہم اپنے اپنے ملک کی دفاعی پوزیشن کو بحال رکھتے ہوئے تعلیم ،صحت اور زراعت کے میدان میں ایک فیڈریشن بناکر کام کیوں نہیں کر سکتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ جس دن ہم اس میدان میں کام کریں گے تو اس سے نہ صرف عالمی طاقتوں پر ہمارا انحصار کم ہوگا بلکہ ہم مضبوط متبادل بھی دنیا کے سامنے پیش کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے ۔ ہم نے فیڈریشن کے خاکہ کو لیکر پی ایم مودی کے علاوہ دوسرے ممالک کے سربراہان کو بھی خط لکھا ہے ۔اس سمت میں ہماری کوشش پہلے سے جاری ہے ۔ابھی بھلے ہی لوگوں کو یہ بے وقت کی راگنی لگتی ہو مگر آنے والے وقت سبھی اس کی تائید کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پڑوسی ممالک کے پاس اچھی طبی سہولیات اور تعلیم کے مواقع نہیں ہیں ۔ اس میدان میں ہندوستان ان کی رہبری بھی کرسکتا ہے اور ہم ٹریڈ کے ذریعہ ایک ممالک سے دوسرے ممالک کے بیچ بہت کچھ آسان بنا سکتے ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔