உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: نیوز 18 اردو کی خبر کا اثر، ائمہ و موذنین کی رکی ہوئی تنخواہ ہوئی جاری

    Madhya Pradesh: نیوز 18 اردو کی خبر کا اثر، ائمہ و موذنین کی رکی ہوئی تنخواہ ہوئی جاری

    Madhya Pradesh: نیوز 18 اردو کی خبر کا اثر، ائمہ و موذنین کی رکی ہوئی تنخواہ ہوئی جاری

    Madhya Pradesh News : مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے نیوز18 اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ مارچ سے مساجد کمیٹی کی جو گرانٹ رکی ہوئی تھی، اسے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ جاری کردیا گیا ہے ۔ مساجد کمیٹی نے گرانٹ ملنے کے بعد سبھی ائمہ وموزنین کی تنخواہوں کو ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : مساجد کمیٹی بھوپال نے نیوز18 اردو کی خبر کے بعد ائمہ وموذنین  کی رکی ہوئی تنخواہوں کو جاری کردیا ہے۔ نیوز18 اردو کے ذریعہ مارچ سے ائمہ وموذنین کی رکی ہوئی تنخواہ کے تعلق سے سات جون کو تفصیل کے ساتھ خبر نشر کی گئی تھی، جس کے بعد محکمہ اقلیتی فلاح  و بہبود کے ذریعہ مساجد کمیٹی کو گرانٹ جاری کی گئی اور مساجد کمیٹی کے ذریعہ ائمہ وموذنین کی مئی تک کی تنخواہ کو ان کے اکاؤنٹ میں ڈال دیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: سفر Hajj میں مدھیہ پردیش کے عازمین حج کو مشکلات کا سامنا، ریلوے کے ذریعہ اسپیشل کوچ کا نہیں کیاگیا انتظام


    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ  بھوپال مساجد کمیٹی کا قیام آزادی کے بعد انڈین یونین اور ریاست بھوپال کے بیچ انضمام ریاست کی رو سے عمل میں آیا تھا۔ اس معاہدے  کے تحت ہی ریاست بھوپال کی مساجد کے ائمہ وموذنین کی تنخواہیں حکومت کے ذریعہ ادا کی جاتی ہے ۔ مگر ادھر چند سالوں سے مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین کو محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی عدم توجہی کے سبب مشکلات کا سامنا ہے ۔ عید الفطر کے موقعہ پر بھی مساجد کمیٹی کے ائمہ وموذنین تنخواہوں سے محروم رہے ہیں ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: قربانی پر پابندی کی خبر سے مسلم تنظیموں میں شدید ناراضگی، جانئے کیا سچ میں لگی ہے پابندی؟


    مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے نیوز18 اردو سے خاص ملاقات میں بتایا کہ مارچ سے مساجد کمیٹی کی جو گرانٹ رکی ہوئی تھی، اسے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کے ذریعہ جاری کردیا گیا ہے ۔ مساجد کمیٹی نے گرانٹ ملنے کے بعد سبھی ائمہ وموزنین کی تنخواہوں کو ان کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا ہے ۔ یہی نہیں مساجد کمیٹی کے زیر انتظام چلنے والے اسکول اور دیگر اسٹاف کی تنخواہ بھی جاری کردی گئی ہے ۔

    انہون نے کہا کہ جہاں تک جون کی تنحواہ کا سوال ہے تو اسے بھی عید الاضحی سے قبل ائمہ وموذنین کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کردیا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: