بھوپال : مدھیہ پردیش اردو اکادمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون میں کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان و ادب میں حصہ داری کے عنوان سے قومی سمینارکا انعقاد کیا گیا۔ قومی سمینار میں اردو کے ممتاز ادیبوں و صحافیوں نے شرکت کی اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں کشمیری پنڈتوں کی خدمات کو مثالی قرار دیا ۔ اردو اکادمی اپنے کارناموں کو لیکر و ملک و بیرون ملک میں مشہور ہے۔ اکادمی کے زیر اہتمام امسال اردو زبان و ادب میں کشمیری پنڈتوں کی خدمات کو منظر عام پر لانے اور اس سے نئی نسل کو واقف کرانے کے لئے کشمیری پنڈتوں کی اردو و ادب میں حصہ داری کے عنوان سے قومی سمینار کا انعقاد کیا گیا۔
قومی سمینار میں اردو زبان میں اپنی تحریروں سے ایک جہاں کو اپنا گرویدہ بنانے والے کشمیری پنڈتوں کے ساتھ اردو کے دوسرے ادیبوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ قومی سمینار میں نیوز 18 نیٹ ورک کے گروپ ایڈیٹر راجیش رینہ نے بطو ر مہمان خاص شرکت کی جبکہ ممتاز صحافی برج ناتھ بيتاب نے صدارت کے فرائض انجام دئے ۔ سمینار کے آغاز میں ایم پی اردو اکادمی کی ڈائیریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے پروگرام کی غرض و غائت پر تفصیل روشنی ڈالی ۔ سمینار میں دانشوروں نے اردو زبان کی ہمہ گیری پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اردو ہندستان کی زبان ہے اور اس کا رشتہ کسی مذہب سے جوڑنا مناسب نہیں ۔ کشمیری پنڈتوں نے اردو زبان کی خدمت میں جس طرح سے اپنا لہو صرف کیا ہے وہ بے مثل ہے۔
مدھیہ پردیش اردو اکادمی کے زیر اہتمام بھوپال رویندر بھون کے گورانجنی ہال میں کشمیری پنڈتوں کی اردو و زبان ادب میں حصہ داری کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں مقالہ نگاروں نے کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان و ادب میں حصہ داری کو کسی ایک صنف کے حوالے سے پیش نہیں کیا بلکہ اردو کی تمام صعری و نثری اصناف کے ساتھ اردو صحافت میں ان کی قربانیوں کو بھی مبسوط انداز میں پیش کیا۔
کشمیری پنڈتوں کی اردو زبان و ادب میں حصہ داری کے عنوان سے منعقدہ سمینار میں دانشوروں نے اردو زبان و ادب سے کشمیری پنڈتوں کے خصوصی لگاؤ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت میں بھی کشمیری پنڈتوں نے اردو کو اپنے دامن سے لگائے رکھا ہے اور ان کی گرانقدر خدمات کو نئی نسل سے واقف کرانا آج کے وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔