உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Bhopal News : مہاتما گاندھی کی تعلیمات میں ہندوستان کی ترقی کا راز ہے پوشیدہ

    Bhopal News : مہاتما گاندھی کی تعلیمات میں ہندوستان کی ترقی کا راز ہے پوشیدہ

    Bhopal News : مہاتما گاندھی کی تعلیمات میں ہندوستان کی ترقی کا راز ہے پوشیدہ

    Madhya Pradesh : بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر راجدھانی بھوپال میں مختلف پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بھوپال گاندھی بھون میں سرو دھرم سد بھاؤنا منچ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    • Share this:
    بھوپال : بابائے قوم مہاتما گاندھی کے یوم شہادت کے موقع پر راجدھانی بھوپال میں مختلف پروگرام کے انعقاد کے ذریعہ انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بھوپال گاندھی بھون میں سرو دھرم سد بھاؤنا منچ کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں سبھی قوموں کے مذہبی رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور بابائے قوم اور اپنی عقیدت کا نذرانہ پیش کیا۔

    بھوپال گاندھی بھون میں سرو دھرم سدبھاؤنا منچ کے زیر اہتمام  منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے گورنر منگو بھائی پٹیل نے کہا کہ گاندھی جی کی تعلیمات ایک ایسے درشن کا نام ہے ،جس کے مطالعہ سے ذہن کے گوشے وا ہوتے ہیں ۔ ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی جی بھی یہی کہتے ہیں کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس اور سب کا پریاس ہونا ضروری ہے ۔ تبھی ہم عظیم ہندستان کی تعمیر کر سکیں گے۔یہاں پر گاندھی جی کی شردھانجلی سبھا میں جو بھجن پیش کیاگیا ہےاور اس کا مقصد اپنی زندگی میں تبدیلی کرنے اور سب کے لئے خیر کا کام کرنے سے ہے ۔ ہم گاندھی جی کی تعلیمات پر عمل کریں گے اور سبھی کے ساتھ محبت کا سلوک کریں گے وہیں گاندھی جی کو سچی خراج عقیدت ہے۔

    گاندھی بھون میں منعقدہ پروگرام میں گاندھی بھون کے زیر اہتمام گاندھی جی کی حیات و خدمات پر منعقدہ مضمون نویسی کے کامیاب طلبہ کو انعام سے سرفراز کیا گیا۔ گورنر منگو بھائی پٹیل اپنی مصروفیت کے سبب مختصر وقت کے بعد جب روانہ ہوگئے تو سرودھرم سدبھاؤنا منچ کے ذریعہ پروگرام کو جاری رکھا گیا اور سبھی مذاہب کے رہنماؤں کے ذریعہ گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

    مدھیہ پردیش جمیعت علما کے صدر حاجی محمد ہارون نے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  گاندھی جی نے ملک کے لئے وہ قربانیاں دی ہیں ، جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ گاندھی جی کی تعلیمات صرف ہندوستان میں ہی معنویت کی حامل نہیں ہے ، بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اس کی معنویت برقرار ہے۔ گاندھی جی نے ہندوستانیوں کو یکجہتی اور امن و اتحاد کا سب دیا تھا ۔ یہ ان کے سبق کا ہی نتیجہ تھا کہ ہندوستان نہ صرف غلامی سے آزاد ہوا بلکہ وہ ملک جس کے اقتدار کا سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا ، اسے ہندستان کے ساتھ دوسرے ممالک کو بھی آزاد کرنا پڑا۔ لیکن بد قسمتی سے آج کچھ لوگ گاندھی جی پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔ ان پر کیچڑ اچھالنے سے چاند کی روشنی پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ میں آج کے دن ہندوستان کی سرکار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ جو لوگ آزادی رائے کے نام پر بابائے قوم پر انگشت نمائی کرتے ہیں ، ان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

    اس موقع پر سکھ مذہب، بودھ مذہب ، ہندو مذہب ، جین مذہب کے رہنماؤں نے بھی گاندھی جی کو اپنی عقیدتوں کا نذرانہ پیش کیا اور گاندھی جی کے افکار و نظریات کو عام کرنے کی تلقین کی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: