خواجہ سرا کو مدھیہ پردیش میں اوبی سی میں کیاگیا شامل، ملازمت میں ملے گا ریزرویشن

بھوپال میں منعقدہ شیوراج سنگھ کابینہ کی اہم میٹنگ میں خواجہ سرا کو نہ صرف او بی سی میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیاگیا ہے بلکہ کابینہ خواجہ سرا کو ریزرویشن دینے کابھی فیصلہ کیا ہے۔

بھوپال میں منعقدہ شیوراج سنگھ کابینہ کی اہم میٹنگ میں خواجہ سرا کو نہ صرف او بی سی میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیاگیا ہے بلکہ کابینہ خواجہ سرا کو ریزرویشن دینے کابھی فیصلہ کیا ہے۔

Madhya Pradesh News: شیوراج سنگھ کابینہ کی اہم میٹنگ میں خواجہ سرا کو نہ صرف او بی سی میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیاگیا ہے بلکہ کابینہ خواجہ سرا کو ریزرویشن دینے کابھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کابینہ کے ذریعہ کئی اہم تجاویز پاس کی گئیں ہیں جو مدھیہ پردیش کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Madhya Pradesh | Bhopal
  • Share this:
بھوپال : مدھیہ پردیش میں امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نطر حکومت کے ذریعہ جہاں سبھی طبقات کو خوش کرنے کے لئے اہم قدم اٹھائے جارہے ہیں تو وہیں اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے ذریعہ بھی حکومت کو ہر قدم پر گھیرنے کا عمل جاری ہے۔ بھوپال میں منعقدہ شیوراج سنگھ کابینہ کی اہم میٹنگ میں خواجہ سرا کو نہ صرف او بی سی میں شامل کرنے کا بڑا فیصلہ کیاگیا ہے بلکہ کابینہ خواجہ سرا کو ریزرویشن دینے کابھی فیصلہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھی کابینہ کے ذریعہ کئی اہم تجاویز پاس کی گئیں ہیں جو مدھیہ پردیش کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوں گی۔ وہیں کانگریس نے کابینہ کے فیصلہ کو  سیاسی شعبدہ بازی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیوراج سنگھ کے ذریعہ اب تک ہزاروں کی تعداد میں اعلانات ہوچکے ہیں، لیکن زمین پر ان کا نفاذ نہیں ہوسکا ہے۔

مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ کابینہ کے اہم رکن و وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن وشواس نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شیوراج سنگھ کی سرکار کے سبھی کام تاریخی ہوتے ہیں اور ہر کام عوام کی فلاح سے جڑا ہوتا ہے۔ وہ کانگریس تھی جو صرف ایک خاندان کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرتی تھی۔ آج کی کابینہ میٹنگ میں ریاستی ملیٹ مشن سمیت کئی اہم تجاویز کو منظوری دی گئی ہے۔ کسانوں کو موٹے اناج کی پیداوار کی لئے 80 فیصد سبسڈی پر بیج فراہم کرنے کا کابینہ نے فیصلہ لیاہے۔

خواجہ سراؤں کو اوبی سی میں شامل کرنے کا کابینہ نے تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ سریم کورٹ کے حکم کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔اسی طرح ریاست سے برآمد ہونے والی گندم کے لئے منڈی فیس کی بھرپائی تاجروں کو ادا کرنےکا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ اس کے لئے قوانین میں ترمیم کی گئی ہے۔ اسی طرح وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی سربراہی میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کمیٹی کی میٹنگ میں بینا ریفائنری میں بھارت پیٹرولیم لمیٹیڈ کی طرف سے پچاس ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تجویز کو منظوری دی گئی ہے ۔

یہ ابتک کی  سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اس سے کمپنی اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے گی اور اس سے راست اور بالواسطہ دو لاکھ لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ اس سرمایہ کاری کے بدلے ریاستی حکومت نے کمپنی کو پندرہ سال کے لئے سی جی ایس ٹی چھوٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ حکومت کمپنی کو بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپے کی چھوٹ بھی دے گی۔

یہ بھی پڑھئے: 'شراب گھوٹالہ میں فائدہ پہنچانے کیلئے رشوت لی گئی': منیش سسودیا کی ضمانت پر ای ڈی کی دلیل


یہ بھی پڑھئے: کانگریس کو ناگوار گزرا سچن پائلٹ کا 'انشن'، سخت پیغام دینے کی تیاری میں پارٹی


وہیں شیوراج سنگھ کابینہ کے فیصلہ کو مدھیہ پردیش کانگریس نے انتخابی اسٹنٹ قرار دیا ہے۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے سکریٹری عبدالنفیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ میں کئی بار صوبائی سطح پر ہوئی اولہ باری اور بارش سے کسانوں کی فصلوں کا بڑا نقصان ہوا ہے، لیکن حکومت کے ذریعہ اب تک کسانوں کو معاوضہ دینے کا زمینی  سطح پر کوئی کام نہیں کیا گیا ہے۔

رہی بات خواجہ سراؤں کو تو کانگریس حکومت میں ہی ان کی شناخت قائم کرنے کے لئے قدم اٹھایا گیا تھا۔ حکومت انتخابی سال میں خواہ جتنے بھی طریقے عوام کو گمراہ کرنے کے اپنا لے، لیکن عوام سب جانتے ہیں اور اس حکومت کو اپنے کئے ہوئے کی سزا ملے گی۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published: