உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Madhya Pradesh: عالمی یوم ماحولیات کے موقع ایم پی اقلیتی اداروں میں کی گئی شجرکاری

    Madhya Pradesh: عالمی یوم ماحولیات کے موقع ایم پی اقلیتی اداروں میں کی گئی شجرکاری

    Madhya Pradesh: عالمی یوم ماحولیات کے موقع ایم پی اقلیتی اداروں میں کی گئی شجرکاری

    Bhopal News: عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں میں امسال ماحولیات کو بہتر بنانے اور ماحولیات آلودگی سے پاک معاشرے کی تشکیل کو لیکر خاص بیداری دیکھنے کو ملی ۔

    • Share this:
    بھوپال : عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں میں امسال ماحولیات کو بہتر بنانے اور ماحولیات آلودگی سے پاک معاشرے کی تشکیل کو لیکر خاص بیداری دیکھنے کو ملی ۔ مدھیہ پردیش کے اقلیتی اداروں کی جانب سے اس سے قبل بھی  عالمی یوم ماحولیات کے موقعہ پرشجرکاری کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا، لیکن وہ پروگرام کسی ایک ادارے تک ہی محدود رہے مگر یہ پہلا موقعہ ہے جب وقف بورڈ ، مساجد کمیٹی، حج کمیٹی، شاہی اوقاف اور کمیٹی اوقاف عامہ کے ملازمین کے ساتھ علمائے دین اور سماجی کارکنان نے بڑی تعداد میں شجرکاری مہم میں شرکت کی اور ماحولیات کو بہتر بنانے کی سمت میں اپنی فکر کا اظہار کیا۔

    ممتاز سماجی کارکن ڈاکٹر جامدار کہتے ہیں کہ آج کا دن خاص ہے اور خاص اس لئے ہے کہ آج دنیا کے ایک سو تیئس ممالک میں ماحولیات کو بہتر بنانے کو لیکر ایک ساتھ نہ صرف فکر کی جارہی ہے بلکہ شجرکاری بھی کی جارہی ہے ۔ مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے کیمپس سے بھی بڑی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں کئی اقلیتی اداروں کے لوگ شامل ہیں ۔ ماحولیات کو بہتر بنانے کی نہ صرف ہماری اخلاقی بلکہ سماجی اور مذہبی ذمہ داری ہے اور شاستروں میں تو یہاں تک لکھا ہے کہ جس نے ماحولیات کو بہتر بنانے کے لئے لوگوں کو سایہ مہیا کرنے کے لئے پیڑ لگایا جنت اس کا ٹھکانہ ہوگا۔

     

    یہ بھی پڑھئے : رباط میں عازمین حج کے قیام کی غیر یقینی صورتحال برقرار، جمعیت علما نے سخت موقف کا کیا اظہار


    ممتاز عالم دین و شہر بھوپال کے مفتی سید ابوالکلام قاسمی نے اس موقعہ پر اسلام کی روشنی میں شجرکاری کئے جانے کی اہمیت و افادیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ مفتی ابوالکلام نے نیوز 18 اردو کو بتایا کہ نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے خود بھی شجرکاری کی اور دوسرو ں کو بھی شجرکاری مہم کی ترغیب دی ۔ وہ کام جو انسانیت کے لئے نفع بخش ہے اس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے تاکہ انسانیت بھی سرخرو رہے اور ماحول بھی پاکیزہ بنا رہے۔

     

    یہ بھی پڑھئے : بھوپال کی جامع مسجد کو لے کر سیاسی گھمسان، سادھوی پرگیہ سنگھ کے مطالبہ پر کانگریس ناراض


    مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او سید شاکر علی جعفری نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ اسلام عالم انسانیت کے لئے امن کا پیغام لیکر آیا ہے ۔ امن کے پیغام میں سب کو صاف ستھرا ماحول دینا اور آلودگی سے پاک معاشرے کی تشکیل بھی شامل ہے ۔ آج وقف بورڈ کے ساتھ شاہی اوقاف ، اوقاف عامہ ، مساجد کمیٹی ،حج کمیٹی کے ملازمین کے ساتھ سماجی کارکنان ،علمائے دین اور یوتھ نے بھی شجرکاری مہم میں شرکت کی ہے اور سب کی بس ایک ہی فکر ہے کہ ہم اپنے معاشرے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک بنا ئیں ۔

    شجرکاری کاری ایسا نیک عمل ہے کہ اس کا فائیدہ صرف ایک نسل نہیں بلکہ نسلوں تک پہنچتا رہتا ہے ۔آج ہم جن پیڑوں کا پھل کھا رہے ہیں جن پیڑوں کی چھاؤں میں آرام کرتے ہیں یہ ہمارے اجداد کی محنت کا ثمرہ ہے اور آج ہم شجرکاری کرینگے تو آنے والی نسلیں اس کا فائدہ اٹھائیں گی ۔آئندہ بھی اقلیتی اداروں کے باہمی اشتراک سے شجرکاری مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: