بھوپال میں تین طلاق اور حلالہ کے نام پر ایک مسلم خاتون کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے تین طلاق دینے والے اس کے شوہر اور زیادتی کرنے والے تانترک انور خان کے خلاف اذیت رسانی کا معاملہ درج کیا ہے۔ تانترک نے 4 دن تک خاتون کو اپنے ساتھ رکھ کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔
تین طلاق قانون کے بعد بھوپال میں طلاق اور حلالہ کے نام پر زیادتی کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت پر اس کے شوہر کے خلاف مسلم خواتین شادی تحفظ ایکٹ 2019 کی دفعہ 4 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے اپنے شوہر اور تانترک کے خلاف ایش باغ تھانے میں درج شکایت میں کہا ہے کہ اس کے شوہر نے اسے تین مرتبہ بول کر طلاق دیا اور پھر حلالہ کے نام پر ایک تانترک انور بابا کو سونپ دیا۔ یہ تانترک ان کے نکاح کا گواہ یعنی نکائی ابا بھی ہے۔ اس نے 4 دن تک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔
متاثرہ کے مطابق تانترک کی وجہ سے شوہر۔بیوی کے درمیان گزشتہ ماہ 23 نومبر کو شوہر نے اسے تین مرتبہ طلاق بول کر طلاق دے دیا۔ بعد میں راضی نامہ کیلئے اسے حلالہ کے نام پر اسی ملزم تانترک انور بابا کے حوالے کردیا۔
شوہر نے حلالہ کا بنایا تھا دباؤخاتون نے اپنے شوہر پر مارپیٹ کرنے کا بھی الزام لگایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ملزم تانترک کی وجہ سے ہی شوہر آئے دن اس کے ساتھ مارپیٹ کرتاتھا۔ شوہر۔بیوی کے تنازعہ میں نوبت طلاق تک پہنچ گئی۔ خاتون نے یہ بات اپنی ماں کے گھر والوں کو بتائی۔ بیوی کے گھر والوں نے شوہر سے سمجھوتہ کرنے کیلئے کہیا۔ لیکن شوہر نے حلالہ کی شرط رکھ دی۔ اس کے بعد تانترک نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔ حلالہ کے بعد بھی شوہر واپس متاثرہ خاتون کو بیوی کے طور پر اپنانے کیلئے تیار نہیں ہوا۔ الٹا اسے چپ رہنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے اس معاملے میں خاتون کے شوہر اور تانترک انور خان کے خلاف اذیت رسانی اور ریپ کا مقدمی درج کرلیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔