உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سہاگ رات کا Video وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی بیوی، شوہر نے کورٹ کو بتائی یہ خوفناک سچائی

    سہاگ رات کا Video وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی بیوی، شوہر نے کورٹ کو بتائی یہ خوفناک سچائی

    سہاگ رات کا Video وائرل کرنے کی دھمکی دے رہی بیوی، شوہر نے کورٹ کو بتائی یہ خوفناک سچائی

    Criminal Wife Story: مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں میاں بیوی کے رشتے کی ایک عجیب کہانی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک نرس نے پہلے خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے گجرات کے ایک نوجوان سے شادی کرلی اور پھر ٹھیک 17 دن بعد شوہر کو دھوکہ دہی کے الزام میں جیل بھجوادیا ۔

    • Share this:
      بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں میاں بیوی کے رشتے کی ایک عجیب کہانی سامنے آئی ہے۔ یہاں ایک نرس نے پہلے خود کو غیر شادی شدہ بتاتے ہوئے گجرات کے ایک نوجوان سے شادی کرلی اور پھر ٹھیک 17 دن بعد شوہر کو دھوکہ دہی کے الزام میں جیل بھجوادیا ۔ یہی نہیں، خاتون نے شوہر پر الزام لگایا کہ اس نے خود کو آئی اے ایس بتاکر شادی کی تھی ۔ ساتھ ہی دھمکی دی کہ وہ سہاگ رات کا ویڈیو وائرل کر دے گی ۔ یہ دھمکی دے کر بیوی نے شوہر کا پاسپورٹ، پاس بک اور اہم کاغذات چھین لئے۔ اب خاتون نوجوان سے 10 لاکھ روپے مانگ رہی ہے۔ اس معاملہ میں عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے ملزم خاتون سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سپریم کورٹ پہنچا بے حال شوہر، کہا: 'میری بیوی کا پرائیویٹ پارٹ مردوں والا'، جانئے پورا معاملہ


      جانکاری کے مطابق نوین گپتا وڈودرا کا رہنے والا ہے۔ اس کی دوستی بھوپال کی رانی ریکوار سے فیس بک پر ہوئی۔ 2018 میں دونوں کی دوستی محبت میں بدل گئی۔ الزام ہے کہ رانی نے نوین کو بتایا کہ وہ اکیلی ہے اور جے کے اسپتال بھوپال میں نرس ہے ۔ نوین کو اعتماد میں لینے کیلئے خاتون نے اس کی اپنے گھر والوں سے بھی بات کروائی ۔ گھر والوں کی رضامندی سے دونوں کی منگنی ہوگئی اور 6 جون 2019 کو بھوپال کے نہرو نگر میں شادی ہوگئی۔ نوجوان کے مطابق اس نے رانی کو ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کا سامان دیا جس میں زیورات بھی شامل تھے۔ نوجوان نے بیوی کے اکاؤنٹ میں روپے بھی جمع کرادئے۔

      اس معاملہ میں متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک رہا۔ لیکن 23 جون کو خاندان پر آفت آ گئی۔ خاتون نے اپنے ساتھیوں سے کہہ کر جے پور میں شوہر کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کروا دیا ۔ اس کے بعد پولیس آئی اور نوین کو لے گئی ۔ وہ تقریباً تین ماہ تک جیل میں رہا۔ حالانکہ اس دوران اس کی بیوی ایک بچی کو ساتھ لے کر جیل میں اس سے ملنے آتی رہی۔ یہ وہی بچی تھی جس کے بارے میں بیوی نے کہا تھا کہ وہ اس کی بہن کی بیٹی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : کام پر گئی بیوی کیلئے کھانا بنانا بھول گیا شوہر، واپس لوٹ کر شوہر کو بنادیا نامرد!


      اس دوران گھر والوں نے کسی طرح نوین کو جیل سے باہر نکالا۔ جیل سے باہر آنے کے بعد نوین نے اپنی بیوی کی تلاش کی تو اس کو معلوم ہوا کہ رانی پہلے سے شادی شدہ ہے اور اس کی ایک بچی بھی ہے۔ اسے یہ بھی بتایا گیا کہ رانی کے والدین کی موت سڑک حادثے میں ہوئی تھی ۔ بتادیں کہ رانی نے شادی کے وقت جو حلف نامہ دیا تھا ، اس میں اس نے خود کو غیر شادی شدہ بتایا تھا۔ جبکہ بعد میں پتہ چلا کہ اس کی شادی 6 سال قبل پریم سنگھ ڈانگی نام کے شخص سے ہو چکی تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : جوڑے نے پارکی بے شرمی کی ساری حدیں، غمگمین لوگوں کے سامنے قبر پر بنائے جسمانی تعلقات، مچا ہنگامہ


      اس کے بعد نوین دوبارہ رانی سے ملا اور اس کو پریم کی سچائی کے بارے میں بتایا ۔ اس کے بعد خاتون نے اس کو دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ خاتون نے نوجوان پر طلاق کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ نوین نے عدالت کو ساری حقیقت بتا دی۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ رانی نے اس کو طلاق کے کاغذات پر دستخط کرنے کیلئے بھوپال بلایا۔ وہ جیسے ہی یہاں پہنچا ، اس نے اس کا بیگ چھین لیا اور پاسپورٹ، بینک پاس بک سمیت کئی اہم دستاویزات لے لئے ۔ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی کہ اگر اس نے 10 لاکھ روپے نہیں دئے تو وہ سہاگ رات کا ویڈیوز انٹرنیٹ پر ڈال دے گی اور اس کو ریپ کیس میں پھنسائے گی۔

      اس کے بعد عدالت کے حکم پر پولیس نے رانی ریکوار، اس کی ماں کسم ریکوار، اس کی بہن مولی ریکوار، پریم سنگھ ڈانگی، نرس بھارتی کٹیا اور پہلوان رگھوونشی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: