ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

کسی بھی قیمت پر ماننے کیلئے تیار نہیں تھی بیوی ، پڑوسن نے کہہ دی ایسی بات ، فورا ہوگیا ملن

بیوی اس شک کی وجہ سے شوہر کے گھر سے چلی گئی تھی کہ اس کا کسی اور کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ۔ اس درمیان پڑوسن نے آکر خاتون کی غلط فہمی دور کی اور میاں بیوی کا تنازع ختم ہوگیا ۔

  • Share this:
کسی بھی قیمت پر ماننے کیلئے تیار نہیں تھی بیوی ، پڑوسن نے کہہ دی ایسی بات ، فورا ہوگیا ملن
کسی بھی قیمت پر ماننے کیلئے تیار نہیں تھی بیوی ، پڑوسن نے کہہ دی ایسی بات ، فورا ہوگیا ملن

بھوپال : بیوی کے مائیکے جاکر رہنے سے شوہر اتنا پریشان ہوگیا کہ اس نے ڈسٹرکٹ لیگل اتھاریٹی میں فریاد کردی ۔ بیوی اس شک کی وجہ سے شوہر کے گھر سے چلی گئی تھی کہ اس کا کسی اور کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ۔ اس درمیان پڑوسن نے آکر خاتون کی غلط فہمی دور کی اور پھر میاں بیوی کا ملن ہوگیا ۔


دراصل ضلع لیگل اتھاریٹی میں بدھ کو دو مردوں نے گھر بسانے کیلئے اتھاریٹی سے فریاد کی تھی ۔ ایک مرد نے اتھاریٹی پہنچ کر بیوی کا شک دور کرنے کیلئے تو دوسرے نے ساس کی دخل اندازی سے نجات دلانے کیلئے مدد مانگی تھی ۔ اتھاریٹی کے سکریٹری سندیپ شرما نے سبھی کی کاونسلنگ کی اور کنبوں کے درمیان سمجھوتہ ہوگیا ۔


جانکاری کے مطابق 35 سال کے شخص نے اتھاریٹی کو بتایا کہ اس کی بیوی تین سال سے مائیکے میں رہ رہی ہے ۔ وہ جب بھی اس کو لینے جاتا ہے تو بیوی کہتی ہے کہ جس کے ساتھ معاشقہ چل رہا ہے ، اسی کے ساتھ رہو ۔ شوہر کے مطابق وہ سمجھا سمجھا کر تھک چکا ہے کہ کوئی معاشقہ نہیں ہے ، لیکن بیوی ماننے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ شوہر نے اتھاریٹی سے کہا کہ اب وہ بچوں کے بغیر نہیں رہ سکتا ۔


اس نے بتایا کہ سسرال والے بھی بیٹی کا ہی ساتھ دے رہے ہیں ۔ اگر اس کے بچے اور بیوی واپس نہیں آئے تو وہ مر جائے گا ۔ اس درمیان خاتون کی پڑوسن نے خاتون کو بتایا کہ اس کو جس شخص نے معاشقہ کی بات بتائی تھی وہ اس کا شوہر نہیں بلکہ دوسرا شخص ہے ۔ اس شخص کا نام خاتون کے شوہر کے پہلے نام سے مماثلت رکھتا ہے ۔ اس کے بعد یہ معاملہ ختم ہوا اور بیوی شوہرکے گھر جانے کیلئے راضی ہوگئی ۔

دوسرے معاملہ میں ایک نوجوان نے شکایت کی تھی کہ اس کو ساس پریشان کررہی ہے ۔ ساس نے شرط رکھی کہ جب تک علاحدہ مکان لے کر نہیں رہوں گا ، اس وقت تک ان کی بیٹی سسرال نہیں جائے گی ۔ میں نے الگ مکان لے لیا ۔ اب ساس ان کے ساتھ آکر رہنے لگی ۔ وہ ہر ایک بات میں مداخلت کرتی ہے ۔ کچھ کہو تو جہیز استحصال کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دیتی ہے ۔

اتھاریٹی کے سکریٹری سندیپ شرما نے نوجوان ، اس کی بیوی اور ساس کو بلاکر کاونسلنگ کی اور ساس سے تحریری طور پر لیا کہ وہ بیٹی کا گھر چھوڑ کر اپنے شوہر کے پاس جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں فالو اپ لیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jan 21, 2021 05:21 PM IST