اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے اسلام نگر کا نام بدل کر کیا گیا جگدیش پور، مسلم تنظیموں کا شدید ردعمل

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے اسلام نگر کا نام بدل کر کیا گیا جگدیش پور، مسلم تنظیموں کا شدید ردعمل

    مدھیہ پردیش: بھوپال کے اسلام نگر کا نام بدل کر کیا گیا جگدیش پور، مسلم تنظیموں کا شدید ردعمل

    Madhya Pradesh News: مدھیہ پردیش کے تاریخی ناموں کو بدلنے کی سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ سال حبیب گنج کا نام بدل کر رانی کملا پتی اسٹیشن اورہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم کرنے کا معاملہ ابھی عوام کے ذہن سے اوجھل بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت کے ذریعہ بھوپال کے قدیم اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal
    • Share this:
    بھوپال : مدھیہ پردیش کے تاریخی ناموں کو بدلنے کی سیاست رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ گزشتہ سال حبیب گنج کا نام بدل کر رانی کملا پتی اسٹیشن اورہوشنگ آباد کا نام بدل کر نرمدا پورم  کرنے کا معاملہ ابھی عوام کے ذہن سے اوجھل بھی نہیں ہوا تھا کہ حکومت کے ذریعہ بھوپال کے قدیم اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام نگر کا قلعہ بھوپال ریاست کے بانی سردار دوست محمد خان کے ذریعہ جگدیش پور میں قائم کیا گیا تھا۔ جگدیش پور کی زمین گونڈ رانی کملا پتی کے ذریعہ دوست محمد خان کو اس وقت دی گئی تھی جب رانی کملا پتی نے اپنے خاوند نظام شاہ کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے دوست محمد خان سے مدد مانگی تھی۔ دوست محمد خان کے ذریعہ رانی  کملا پتی کی مدد کی گئی اور ان کے شوہر کا بدلہ لینے کی خوشی میں انہوں نے جگدیش پور علاقہ کی زمین سردار دوست محمد خان کو بطور تحفہ دی تھی، جس پر ریاست بھوپال کے بانی سردار دوست محمد خان کے ذریعہ اسلام نگر کے نام سے قلعہ تعمیر کروایا گیا تھا۔ اسلام نگر ہی ریاست بھوپال کا پہلا دارالحکومت تھا، جسے بعد میں بھوپال منتقل کیا گیا تھا۔

    مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری عبد النفیس نے نیوز 18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے اورعوام کو گمراہ کرنے کے لئے تاریخی ناموں کو بدلنے کا کام کر رہی ہے ۔ حکومت کو معلوم ہونا چاہئے کہ نام بدلنے سے وکاس نہیں ہوتا ہے۔ جولوگ دوست محمد خان کو قاتل قرار دے رہے ہیں، ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ رانی کملا پتی کے شوہر نظام شاہ کا قتل کس نے کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ دوست محمد خان نے رانی کے ذریعہ مدد مانگنے پر ان کے شوہر کے قتل کا بدلا لیا تھا، جس پر خوش ہوکر رانی نے جگدیش پور کا علاقہ دوست محمد خان کو بطور تحفہ دیا تھا، جس پر انہوں نے اسلام نگر کے نام سے قلعہ تعمیر کیا تھا۔ حکومت نفرت کے جتنے بھی چاہئے ہتھکنڈے اختیار کر لے عوام سب جانتے ہیں اور اس بار مدھیہ پردیش میں عوام سرکار کو بدل کر رہیں گے۔

    وہیں مدھیہ پردیش بی جے پی کے ترجمان نریندر سلوجا نے نیوز18 اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھوپال کی فندا پنچایت کے لوگوں کی قدیم مانگ کو منطور کرتے ہوئے اسلام نگر کا نام بدل کر جگدیش پور کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ سبھی کو یہاں کی تاریخ پتہ ہے کہ سترہ سو پندر میں بھگوڑے سپاہی دوست محمد خان نے راجپوت حکمراں دیوراج چوہان کو دھوکے سے بیس ندی کے کنارے  بلا کر انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور جگدیش پور کا نام بدل کر اسلام نگر کیا تھا۔ تبھی سے لوگ اس کا نام بدلنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ عوام کے جذبات کو سمجھتے ہوئے شیوراج سرکار نے اس کا نام بدل کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ کانگریس کو اس نام بدلنے پر اعتراض ہے۔ اس کو اسلام نگر نام سے پریم ہے جگدیش پور نام سے پریم نہیں ہے۔ کانگریس منھ بھرائی کی سیاست میں نام بدلنے کی مخالفت کر رہی ہے۔ کانگریس کو مغل حکمراں اور ان کے ذریعہ رکھے گئے نام عزیز ہیں، اس لئے نام بدلنے کے معاملے کو سیاست قرار دے رہے ہیں مگر بی جے پی حکومت عوام جذبات کا احترام کرتی ہے اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جہاں جہاں سے بھی اس طرح کا مطالبہ ہوگا، ہم اس طرح کے فیصلہ آگے بھی لیتے رہیں گے۔

    یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش:ہندوستان کی تعمیر وترقی کی عبارت سے اردو صحافت کی روشن تاریخ کے اوراق ہیں مزین


    یہ بھی پڑھئے : مدھیہ پردیش : خواتین اہل قلم کے ذکر کے بغیر نہیں لکھی جا سکتی ہے اردو ادب کی تاریخ


    وہیں مدھیہ پردیش علما بورڈ کے صدر  قاضی سید انس علی ندوی کہتے ہیں کہ حکومت اور ان کے لوگ اسلام نگر کو قتل سے جوڑ کر دیکھتے ہیں، لیکن وہ یہ نہیں بتاتے ہیں کہ گونڈ رانی کملا پتی کے شوہر کا قتل کس نے کیا تھا۔ دوست محمد خان نے رانی کے ذریعہ مدد مانگنے پر ان کی مدد کی تھی، جس سے خوش ہوکر رانی کملا پتی نے جگدیش پورکا علاقہ انہیں تحفہ میں دیا تھا، جہاں پر دوست محمد خان نے اسلام نگر قلعہ تعمیر کیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کو وکاس کرنا ہے تو اسے چاہئے کہ میل کا پتھر بدل کر وکاس کی عبارت کو تحریر نہ کرے بلکہ ایسا کام کرے جس سے حقیقی معنوں میں عوام کا اور علاقہ کا وکاس ہو سکے۔ در اصل انتخابات کے نزدیک آتے ہیں حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے نفرت کے ایجنڈے کو پھیلا رہی ہے ۔ تاکہ عوام اس سے ترقیاتی کاموں کا حساب نہ مانگیں ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: