உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    MP News: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار، انتظامیہ نے دی اجازت

    MP News: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار، انتظامیہ نے دی اجازت

    MP News: بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار، انتظامیہ نے دی اجازت

    Bhopal News: عالمی تبلیغی اجتماع جس پر کورونا قہر کے سبب دو سال سے پابندی عائد تھی، امسال حالات سازگار ہونے کے بعد بھوپال ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس نے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Madhya Pradesh | Bhopal | Indore | Jabalpur
    • Share this:
    بھوپال : کورونا قہر کے سبب دو سال بعد بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی راہیں ہموار ہو گئیں ہیں ۔ عالمی تبلیغی اجتماع جس پر کورونا قہر کے سبب دو سال سے پابندی عائد تھی، امسال حالات سازگار ہونے کے بعد بھوپال ضلع انتظامیہ و محکمہ پولیس نے عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی ہے ۔ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا ۔ اجتماع کمیٹی کے ذریعہ بھوپال بیرسیہ روڈ پر واقع اینٹ کھیڑی میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

     

    یہ بھی پڑھئے: ہماچل پردیش میں اچانک آئے سیلاب اور لینڈ سلائیڈ سے 19 افراد کی موت، چھ لاپتہ


    واضح رہے کہ بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد انیس سو چوالیس میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی سالوں میں اجتماع میں چند لوگوں نے شرکت کی، لیکن رفتہ رفتہ جب اس کی اہمیت و افادیت کا لوگوں کو اندازہ ہوا تو اجتماع کی حیثیت ستر کی دہائی تک کل ہند رہی ۔ ستر کی دہائی کے بعد اجتماع نے عالمی شہرت حاصل کی اور دوہزار انیس کے عالمی اجتماع میں بائیس ممالک کے پندرہ لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی تھی۔

     

    یہ بھی پڑھئے: DGCA نے اسپائس جیٹ کے پائلٹ کا لائسنس کیا معلطل ، یہ ہے بڑی وجہ


    عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کو لے کر جب نیوز18 اردو نے اجتماعی کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ خدا کا شکر ہے کہ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ہوگا ۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے کلکٹر اور مقامی طور دیگر افسران کے ساتھ جو میٹنگ ہوئی ہے، اس میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیدی گئی ہے۔ امسال عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں ہوگا ۔ اجتماع کتنے روز کا ہوگا اور اس میں شرکا کی تعداد کیا ہوگی اس کو لیکر مرکز میں مشورہ کے بعد اعلان ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں نومبر میں اجتماع کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے ۔ ہم نے ابتدائی طور پر تیاری شروع کردی ہے، جیسے ہی بارش کا زور تھمتا ہے، اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں تیز کردی جائیں گی ۔ اجتماع کا انعقاد ماہ نومبر میں کن تاریخوں میں ہوگا، اس کا اعلان بھی بہت جلد کردیا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: