உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    غریب لڑکیوں کو دکھا کر لوٹے لاکھوں ، تھانہ میں جمع دولہوں نے سنائی عجیب و غریب داستاں ، آپ بھی رہ جائیں گے حیران

    غریب لڑکیوں کو دکھا کر لوٹے لاکھوں ، تھانہ میں جمع دولہوں نے سنائی عجیب و غریب داستاں ، آپ بھی رہ جائیں گے حیران

    غریب لڑکیوں کو دکھا کر لوٹے لاکھوں ، تھانہ میں جمع دولہوں نے سنائی عجیب و غریب داستاں ، آپ بھی رہ جائیں گے حیران

    بھوپال میں اچھا رشتہ دلانے کے نام پر لوٹ مچی ہوئی ہے ۔ اسی کا شکار بنے کچھ دولہے کولار تھانہ پہنچے ۔ انہوں نے پولیس کو اپنی داستاں سنائی ۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے ۔

    • Share this:
      بھوپال : مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں جمعہ کو عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ۔ کولار تھانہ میں دولہے جمع تھے ۔ ان کی شکایت تھی کہ جب ہم بارات لے کر یہاں پہنچے تو نہ تو دلہن ، نہ گھروالے اور نہ ہی شادی کرانے والے موجود تھے ۔ ان سبھی سے شادی کرانے والے ادارہ شگن جن کلیان سیوا سمیتی کے لوگوں نے 20 ۔20 ہزار روپے لئے تھے ۔

      دولہے کی شکایت پر کوتوالی پولیس نے ٹھگی کرنے والے ادارہ کے اہلکاروں کے خلاف دھوکہ دہی کا کیس درج کیا ہے ۔ یہ ادارہ اچھا رشتہ دلانے کے نام پر لڑکوں کو غریب گھروں کی لڑکیاں دکھاتے تھے ۔ انہیں دکھا کر لڑکے والوں سے 20 ۔ 20 ہزار روپے رجسٹریشن کے نام پر لئے جاتے تھے ۔ بعد میں لڑکیوں سے کہتے تھے کہ لڑکے نے شادی سے منع کردیا ۔ طے تاریخ پر جب لڑکا بارات لے کر بتائے پتہ پر پہنچتا تو یہاں تالا لگا ملتا تھا ۔

      میہ گاوں  بھنڈ کے رہنے والے 35 سالہ کیشو بگھیل جمعرات کو بارات لے کر آئے تو شادی والے گھر پر تالا لگا ملا ۔ یہاں نہ تو دلہن تھی اور نہ ہی اہل خانہ ۔ ٹی آئی چندر بھان پٹیل کے مطابق شادی طے کرانے والی شگن جن کلیان سیوا سمیتی کے دفتر پر بھی تالا لٹک رہا تھا ۔ پریشان ہوکر کیشو کولار تھانہ پہنچا تو یہاں پہلے سے ہی مزید چھ دولہے اور ان کے اہل خانہ اپنی اپنی شکایت درج کروا رہے تھے ۔

      اس طرح ہوا فرضی رشتہ

      کیشو کے بہنوئی جگدیش تین مہینے پہلے بھنڈ گئے تھے ۔ بس اسٹینڈ پر انہیں شگن جن کلیان سیوا سمیتی کا پرچہ ملا ۔ اس میں چار لوگوں کے نام اور نمبر دئے گئے تھے ۔ پرچہ میں دعوی کیا گیا تھا کہ سمیتی غریب بچیوں کی شادی کراتی ہے ۔ پرچہ پر دئے نمبر پر بات کرنے پر ایک خاتون نے فون اٹھایا ۔

      اس نے اپنا نام روشنی تیواری بتایا ۔ اس نے رشتے کیلئے کولار کے وشنیت کنج میں واقع آفس میں بلایا ۔ 16 جنوری کی دوپہر وہ آفس پہنچے ۔ انہیں 25 سالہ لڑکی دکھائی گئی ۔ اس کے بعد رشتہ طے ہوگیا ۔ روشنی نے لڑکی کو اپنی بیٹی بتایا تھا ۔ سمیتی نے شادی کرانے کے نام پر 20 ہزار روپے لئے تھے ۔

      تھانہ میں ملے مزید دولہے

      کیشو جب کولار میں بتائے گئے پتہ پر پہنچا تو وہاں تالا لگا ہوا تھا ۔ انہوں نے روشنی اور اس کے ساتھیوں کو فون کیا ، لیکن سبھی کے فون بند تھے ۔ سمیتی آفس پر بھی تالا لگا تھا ۔ تھانہ پہنچے تو وہاں پہلے سے ہی چھ دولہے اپنی شکایت درج کراتے ملے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: