ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کو سیوا دیوس کے طور پر منانے کا مدھیہ پردیش بی جے پی کا اعلان

17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے دن مدھیہ پردیش میں کورونا ویکسینیشن مہا ابھیان کا انعقاد ہونے کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ، شجر کاری اور اکہتر مندروں میں خصوصی پوجا بھی کی جائے گی ۔

  • Share this:
وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کو سیوا دیوس کے طور پر منانے کا مدھیہ پردیش بی جے پی کا اعلان
وزیر اعظم نریندر مودی ۔ (PTI Photo)

بھوپال : وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے دن سترہ ستمبر کو مدھیہ پردیش میں بی جے پی ایک یادگار دن کے طورپر منانے کی تیاری کر رہی ہے ۔ سترہ ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے دن مدھیہ پردیش میں کورونا ویکسینیشن مہا ابھیان کا انعقاد ہونے کے ساتھ بلڈ ڈونیشن کیمپ، شجر کاری اور اکہتر مندروں میں خصوصی پوجا بھی کی جائے گی ۔ وہیں کانگریس نے سترہ ستمبر کو قومی بے روزگاری دن کے طور پر یوتھ کے مسائل کو لے کر ملک گیر سطح پر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس انچارج پراگ شرما کہتی ہیں کہ سترہ ستمبر کا دن  ہندستانیوں کیلئے فاقہ اور مصبیت کی شکل میں ہمارے سامنے آیا تھا ۔ اسی دن ایک ایسے شخص کا جنم ہوا ، جس نے ہندوستانی عوامی کو سبز باغ دکھائے ، کروڑوں نوجوانوں کو روزگار دینے کا وعدہ کیا اور جب اقتدار پر قبضہ ہوا تو عوام انسانوں کے حصے میں مہنگائی ، بے روزگاری مفلسی اور تشویش کے علاوہ کچھ نہیں آیا۔ بی جے پی سترہ ستمبر کو سیوا دیوس کے روپ میں منا رہی ہے ، لیکن وہ یہ بتانے کو تیار نہیں ہے کہ ایسی کون سی سیوا ہوئی ہے ، جس کو وہ عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔ حکومت کو آئینہ دکھانے کے لئے یوتھ کانگریس نے سترہ ستمبر کو قومی بے روزگاری دن کے روپ میں یوتھ کے مسائل کو لے کر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وہیں ایم پی بی جے پی ترجمان نہا بگا کا کہنا ہے کہ جن کا ملک کے اقتدار پر چھ دہائیوں سے زیادہ عرصہ تک قبضہ رہا ہے ، ان کی بد نیتی اور غلط پالسیوں کے سبب ہی ملک آج خستہ حالی کا شکار ہے ۔ کانگریس کے لوگوں کو ایک خاندان کی غلامی کے علاوہ کچھ دکھائی ہی نہیں دیتا ہے ۔ پی ایم مودی نے ہندوستان کی طاقت کا دنیا میں لوہا منوایا ہے ۔ جب سے بی جے پی کی حکومت آئی ہے ، کشمیر میں پتھر بازی بند ہوگئی ہے ۔ پورے ملک کو مفت کورونا ویکسین دینے کا تاریخی فیصلہ پی ایم مودی کا ہے ۔


انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم مودی کی سیوا کے سامنے کانگریس اپنا کوئی چہرہ تو پیش نہیں کر پا رہی ہے ، اس لئے اپنی قیادت کا سیاہ چہرہ دیکھ کر اسے افسوس ہو رہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2021 08:23 PM IST