உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مدھیہ پردیش : قومی پرچم سے بلندی پر لگایا گیا بی جے پی کا جھنڈا ، کانگریس نے سادھا نشانہ

    مدھیہ پردیش : قومی پرچم سے بلندی پر لگایا گیا بی جے پی کا جھنڈا ، کانگریس نے سادھا نشانہ

    مدھیہ پردیش : قومی پرچم سے بلندی پر لگایا گیا بی جے پی کا جھنڈا ، کانگریس نے سادھا نشانہ

    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے اسے قومی پرچم کی توہین مانتے ہوئے اولڈ ودھان سبھا میں گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے کانگریس پارٹی کارکنان کے ساتھ مون برت رکھ کر دھرنا دیا ۔

    • Share this:
    بھوپال : راجدھانی بھوپال میں قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی کا جھنڈا لگانے کو لے کر بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیاست شروع ہوگئی ہے ۔ کانگریس نے بی جے پی دفتر میں قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی کا پارٹی جھنڈا لگانے کو جہاں قومی پرچم کی توہین سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تو وہیں شیوراج سنگھ کا بینہ کے وزیر وشواس سارنگ نے قومی پرچم کی توہین کے معاملے کو لے کر بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کے ذریعہ گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے دیئے گئے دھرنے اور مون برت کو میڈیا اپارچونیٹی اور خبروں کی سرخیوں میں رہنے کا سیاسی ایجنڈا قرار دیا ہے۔

    جشن آزادی کے موقع پر صرف بھوپال میں ہی ریاست کے دوسرے مقامات پر بھی قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی کا پارٹی جھنڈا لگایا گیا ۔ خبر منطر عام پر آنے کے بعد بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے اسے قومی پرچم کی توہین مانتے ہوئے اولڈ ودھان سبھا میں گاندھی جی کے مجسمے کے نیچے کانگریس پارٹی کارکنان کے ساتھ مون برت رکھ کر دھرنا دیا اور بی جے پی کے صدر دفتر میں قومی پرچم سے بلندی پر پارٹی کا جھنڈا لگانے کو قومی پرچم کے وقار کو مجروح کرنے اور ترنگے کی توہین سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔

    بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود کہتے ہیں کہ بی جے پی دفتر میں قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی پرچم لگا کر قومی پرچم کی توہین کی گئی ہے اور جو لوگ کہہ رہے ہیں عارف مسعود کو یا ان کی پارٹی کو ملک اور چومی پرچم سے کتنا پیار ہے انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے اجداد اور جس پارٹی سے میرا تعلق ہے اس کے بزرگوں نے مادر وطن کی آزادی کے لئے قربانیاں دی ہیں ۔ بی جے پی کے پاس کسی مجاہد آزادی کا نام ہو تو اسے پیش کرے ۔ جن لوگوں نے بھی بھوپال کے علاوہ مختلف مقامات پر قومی پرچم کی توہین کی ہے ، اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے ۔

    وہیں شیوراج سنگھ کابینہ کے وزیر وشواس سارنگ قومی پرچم سے بلندی پر بی جے پی جھنڈا لگائے جانے کے معاملے پر تو خاموشی اختیار کرتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ عارف مسعود کو ملک اور ترنگے سے کتنا پیار ہے یہ سب جانتے ہیں ۔ میڈیا اپارچونیٹی حاصل کرنے اور اخبار کی سرخیوں میں بنے کے لئے یہ سب کیا جارہاہے۔ عارف  مسعود اپنے قول اور فعل کے تضاد کو ختم کرتے ہوئے ملک کے وقار اور سالمیت کے لئے کام کریں تو زیادہ بہتر ہوگا ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: