ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ایم پی بورڈ نے امتحانات کا شیڈیول کیا جاری، جانئے کب ہو گا امتحان

ایم پی بورڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے امتحان شیڈیول کے مطابق بارہویں بورڈ کے طلبا کے امتحانات نو جون سے شروع ہوں گے اور پندرہ جون کو آخری پیپر کا انعقاد ہوگا۔

  • Share this:
ایم پی بورڈ نے امتحانات کا شیڈیول کیا جاری، جانئے کب ہو گا امتحان
ایم پی بورڈ نے امتحانات کا شیڈیول کیا جاری، جانئے کب ہو گا امتحان

بھوپال۔ کورونا لاک ڈاؤن فور میں عوامی راحت کے دروازے کھلتے جارہے ہیں۔ شیوراج سنگھ حکومت نے کابینہ وزرا کے ساتھ میٹنگ میں جہاں سرکاری دفاتر کے ساتھ پرائیویٹ اداروں میں پچاس فیصد ملازمین کے ساتھ صد فیصد افسران کی موجودگی کا احکام جاری کردیا ہے وہیں ایم پی  بورڈ نے بارہویں بورڈ کے باقی بچے ہوئے پیپرس کا شیڈیول جاری کرکے طلبا کو بڑی راحت دی ہے۔


ایم پی بورڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے امتحان شیڈیول کے مطابق بارہویں بورڈ کے طلبا کے امتحانات نو جون سے شروع ہوں گے اور پندرہ جون کو آخری پیپر کا انعقاد ہوگا۔ پیپرس کا انعقاد دو شفٹوں میں ہوگا ۔ مارننگ شفٹ میں صبح نو سے بارہ بجے کے درمیان  امتحان کا انعقاد ہوگا جبکہ سیکنڈ شفٹ میں دو سے پانچ بجے کے بیچ امتحان کا انعقاد ہوگا۔


واضح رہے کہ ایم پی بورڈ نے دومارچ سے ہائی سیکنڈری اور تین مارچ سے ہائی اسکول کے امتحان کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ ہائی اسکول کے طلبا کے سبھی پیپرس کا انعقاد ہو گیا تھا لیکن کورونا لاک ڈاؤن کے سبب ہندی پیپر کا انعقاد ہونا رہ گیا تھا۔ اب بورڈ نے ہائی اسکول طلبا کے ہندی پیپر کا الگ سے انعقاد نہ کر کے باقی پیپرس کی بنیاد پر ہندی پرچہ میں نمبر دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بارہویں بورڈ کے باقی بچے ہوئے پیپرس کا انعقاد نو جون سے پندرہ جون کے بیچ ہوگا۔


ایم پی بورڈ میں دسویں اور بارہویں میں 20 لاکھ سے زیادہ امتحان دینے والے طلبہ شامل ہو رہے ہیں۔


ایم پی بورڈ میں دسویں اور بارہویں میں 20 لاکھ سے زیادہ امتحان دینے والے طلبہ شامل ہو رہے ہیں۔ بورڈ امتحان میں 3542 سینٹر بنائے گئے تھے۔ اب سماجی دوری کے ساتھ امتحان ہونے پر امتحان مراکز کی تعداد دوگنی کرنی ہو گی۔ بھنڈ، مرینا، شیوپور اور ریوا سمیت 9-10 اضلاع میں خصوصی احتیاط برتنی ہو گی۔
First published: May 21, 2020 10:51 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading