مدھیہ پردیش : سیدھی میں بھیانک سڑک حادثہ ، ستنا جارہی بس نہر میں گری ، 38 مسافروں کی لاشیں برآمد
مدھیہ پردیش میں سیدھی کے نزدیک ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ۔ سیدھی سے ستنا جارہی بس بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں 38 مسافروں کی موت ہوگئی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 16, 2021 03:31 PM IST

مدھیہ پردیش : سیدھی میں بھیانک سڑک حادثہ ، ستنا جارہی بس نہر میں گری ، 38 مسافروں کی لاشیں برآمد
مدھیہ پردیش میں سیدھی کے نزدیک ایک بھیانک سڑک حادثہ پیش آیا ہے ۔ سیدھی سے ستنا جارہی بس بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی ۔ اس حادثہ میں 38 مسافروں کی موت ہوگئی ہے ۔ سات مسافروں کو بچالیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کی جارہی ہے ۔ ہلاک شدگان میں طلبہ ، خواتین اور سن رسیدہ افراد سب شامل ہیں ۔ انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع رکھا ہے ۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سیدھی کے کلیکٹر سے بات کرکے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
ادھر وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے سرکار کی جانب سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ۔ مہلوکین کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے سرکار کی جانب سے بطور معاوضہ دیا جائے گا ۔ وزیر کی ہدایت پر وزیر تلسی سلاوٹ اور رام کھلاون پٹیل سیدھی جارہے ہیں ۔ دونوں وزرا جائے حادثہ کا دورہ کرکے راحت رسانی کے کام کا جائزہ لیں گے ۔
MP: A bus, carrying around 54 passengers, fell into a canal in Sidhi after the driver lost control over it. 7 people rescued, search underway for rest of the passengers. A team is present at spot, operation is underway. Bus was going from Sidhi to Satna when the incident occurred pic.twitter.com/clmUfYdoQd
— ANI (@ANI) February 16, 2021
ذرائع نے بتایا کہ یہ حادثہ ضلع صدر مقام سے 80 کلومیٹر دور پیش آیا اور کچھ مسافروں کو نکال کر نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ بس صبح سیدھی سے روانہ ہوئی تھی اور ستنا جارہی تھی۔ صبح تقریباََ آٹھ بجے چھوہیا وادی میں جام کی وجہ سے بس نزدیکی دوسرے راستے سے ستنا کے لئے روانہ ہوئی اور بانساگر ڈیم پروجیکٹ کی نہر میں جا گری۔