உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اقبال میدان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے بھوپال میں شروع ہوئی مہم

    اقبال میدان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے بھوپال میں شروع ہوئی مہم

    اقبال میدان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے بھوپال میں شروع ہوئی مہم

    سدبھاؤنا منچ بھوپال کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ اقبال میدان بھوپال کی شان ہے ، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ اب وہی اقبال میدان اپنا تاریخ وجود کھوتا جارہا ہے ۔

    • Share this:
    بھوپال : شاعر مشرق علامہ اقبال سے بھوپال کی خاص نسبت کے سبب دارالاقبال کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ یہی نہیں بھوپال میں اقبال نے اپنے وطن کے بعد نہ صرف سب سے زیادہ قیام کیا تھا ، بلکہ بھوپال میں رہ کر اقبال نے چودہ تاریخی نظیمیں بھی لکھی تھیں ۔ اقبال سے خاص نسبت کے سبب ہی بھوپال میں اقبال لائبریری، اقبال مرکز اور اقبال میدان قائم کیا گیا ، لیکن اب وہی تاریخی اقبال میدان حکومت کی عدم توجہی کے سبب خستہ حالی کا شکار ہے ۔ اقبال میدان میں قائم اقبال کا محبوبہ پرندہ شاہین نہ صرف اپنی شناخت کھوتا جا رہا ہے ، بلکہ اقبال میدان میں اقبال کے جو اشعار در و دیوار پر کندہ کئے گئے تھے وہ بھی عدم توجہی کے سبب شکستہ ہوکر گرتے جا رہے ہیں ۔ مدھیہ پردیش کی سماجی تنظیم جمیعت علما اور سد بھاؤنا منچ نے مشترکہ طور پر اقبال مید ان کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لئے مہم شروع کردی ہے ۔

    سدبھاؤنا منچ بھوپال کے صدر حاجی محمد ہارون کہتے ہیں کہ اقبال میدان بھوپال کی شان ہے ، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ اب وہی اقبال میدان اپنا تاریخ وجود کھوتا جارہا ہے ۔ آج ہم نے اس معاملہ کو لے کر احتجاج کیا ہے اور نگر نگم و حکومت کے دیگر متعلقہ شعبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اقبال میدان کی خستہ حالی کو یوم اقبال یعنی نو نومبر تک درست کیا جائے ۔ اگر حکومت کے ادارے ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کرتے ہیں تو ہم سب اقبال کے چاہنے والے عوامی تعاون سے اقبال میدان کی تزئین کاری کا کام کریں گے۔

    وہیں جمعیت علما بھوپال  کے صدر حافظ محمد اسمعیل بیگ کہتے ہیں کہ اقبال اور اس متعلق تمام ادارے ہمارا فخر ہیں ۔ اقبال میدان کا تعلق صرف علامہ اقبال سے ہی نہیں ہے بلکہ اس میدان میں تحریک آزادی کے دنوں میں گاندھی جی نے اسی تاریخی میدان سے چرخہ چلایا تھا ۔ وہ تاریخی میدان جسے پھولوں کی طرح سجا کر رکھنا تھا اگر خستہ حالی کا شکار ہے تو ہمارے لئے شرم کی بات ہے۔

    بھوپال کی سماجی تنظیموں کے ذریعہ یوم اقبال پر قومی سمینار کا انعقاد کیا جائے گا اور اقبالیات کے فروغ کے لئے ریاست گیر سطح پر خصوصی تحریک چلائی جائے گی ۔ ساتھ ہی میدان کی خستہ حالی کو لے کر بھی اہم قدم اٹھایا جائے گا۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: