ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

مدھیہ پردیش : نہیں ہوں گے دسویں بورڈ کے امتحانات، اس طرح طلبہ کو دئے جائیں گے نمبرات

MPBSE Class 10 Board Exams 2021 : سی ایم شیوراج سنگھ کی ہدایت کے بعد مادھیمک شکشا منڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے حکم نامہ کےمطابق ہائی اسکول کے طلبہ کا حکومت کی جاری بیسٹ آف فائیواسکیم کی بنیاد پر ریزلٹ تیار کیا جائے گا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : نہیں ہوں گے دسویں بورڈ کے امتحانات، اس طرح طلبہ کو دئے جائیں گے نمبرات
مدھیہ پردیش : نہیں ہوں گے دسویں بورڈ کے امتحانات، اس طرح طلبہ کو دئے جائیں گے نمبرات

بھوپال : مدھیہ پردیش میں کورونا کے بڑھتے قہر کے بیچ شیوراج سنگھ حکومت نے بارہویں بورڈ کے امتحانات کوجہاں غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیا ہے وہیں کورونا قہر کے سبب دسویں بورڈ کے امتحانات کو نہیں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی  شیوراج سنگھ کی ہدایت کے بعد مادھیمک شکشا  منڈ نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو لیکر حکم جاری کردیا ہے۔


واضح رہے کہ مادھیمک شکشا منڈل نے دسویں بورڈ کے امتحانات کو تیس اپریل سے اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو یکم مئی سے کرانے کا اعلان کیا تھا ، مگر ریاست میں کورونا کے بڑھتے قہر کے بیچ دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کو اگلے احکام تک کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا ۔ ریاست میں کورونا سے شفایابی کی شرح میں اضافہ تو ہو رہا ہے ، مگر ابھی بھی ریاست میں کورونا کے ایک لاکھ سے زیادہ مریض جہاں زیر علاج ہیں وہیں یومیہ طور پر آٹھ ہزار سے زیادہ کورونا مریض ریاست میں درج کئے جاتے ہیں ۔


کورونا قہر کو دیکھتے ہوئے حکومت نے جہاں دسویں بورڈ کے امتحانات کا انعقاد نہیں کرکے طلبہ کا پری بورڈ امتحان کے نتائج کی بنیاد پر فائنل نتیجہ تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے وہیں بارہویں بورڈ کے طلبہ کے امتحانات شیڈیول ، امتحان کے انعقاد سے بیس دن قبل جاری کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔


سی ایم شیوراج سنگھ کی ہدایت کے بعد مادھیمک شکشا منڈ کے ذریعہ جاری کئے گئے حکم نامہ کےمطابق ہائی اسکول کے طلبہ کا حکومت کی جاری بیسٹ آف فائیواسکیم کی بنیاد پر ریزلٹ تیار کیا جائے گا ۔ وہیں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلبہ کومارکس شیٹ پر نمبر کی جگہ اے بی سی ڈی ے گریڈ دے جائیں گے ۔ وہیں اس سال ہائی اسکول کی میرٹ لسٹ نہیں جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعلی شیوراج سنگھ کہتے ہیں کہ کورونا قہر میں طلبہ کی زندگی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے ہیں ۔ دسویں بورڈ کے طلبہ کے امتحانات نہیں کرائے جائیں گے ۔ پری بورڈ کے نتائج کی بنیاد پر ان کا نتیجہ تیار کیا جائے گا۔ بارہویں بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ حالات سازگار ہونے پربارہویں بورڈ امتحانات کا انعقاد ہوگا اور امتحانات کے انعقاد سے بیس دن قبل طلبہ کے امتحانات کا شیڈیول جاری کردیا جائے گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 15, 2021 05:47 PM IST