Shocking: چائے کی دکان میں ہوا پیار، زمین بیچ کر گئے ہنی مون، پھر بیوی نے کیا ایسا کام، شوہر کے اڑگئے ہوش
Looteri Dulhan Trap Man in Love : مدھیہ پردیش کے چھترپور سے ایک مرتبہ پھر حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بیوی نے ایسا کام کیا کہ شوہر (Wife ran away after marriage) کے ہوش ہی اڑ گئے ۔
Looteri Dulhan Trap Man in Love : مدھیہ پردیش کے چھترپور سے ایک مرتبہ پھر حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بیوی نے ایسا کام کیا کہ شوہر (Wife ran away after marriage) کے ہوش ہی اڑ گئے ۔
چھترپور: مدھیہ پردیش کے چھترپور سے ایک مرتبہ پھر حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ بیوی نے ایسا کام کیا کہ شوہر (Wife ran away after marriage) کے ہوش ہی اڑ گئے ۔ دراصل چھترپور کے ایک شخص کو لٹیری دلہن نے اپنا شکار بنایا ۔ پہلے ملزم خاتون (looteri dulhan trap man in love) نے گرل فرینڈ بن کر لڑکے کو پیار کے جال میں پھنسایا ، پھر لاکھوں خرچ کرواکر شادی کی اور اس کے بعد موقع پر ملتے ہی لٹیری دلہن نقد اور زیورات لے کر فرار ہوگئی ۔ لاکھوں کا نقصان ہوا تو سسرال والوں کو پورے معاملہ کا پتہ چلا ۔ پھر متاثرین نے ایس پی آفس پہنچ کر ایک درخواست دیتے ہوئے پورے معاملہ کی شکایت کی ۔ ان کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد دلہن لاکھوں کی نقد رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے اور وہ واپس آنے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ یہ واقعہ مہاراجاپور تھانہ علاقہ کے کسما گاوں میں پیش آیا ۔
متاثرہ شوہر کا کہنا ہے کہ دو سال پہلے لاک ڈاون کے دوران اس کو اوشا پال نام کی ایک خاتون سے پیار ہوگیا تھا ۔ وہ ریلوے اسٹیشن کے باہر چائے کی دکان لگایا کرتی تھی ۔ وہ صبح وہاں گھومنے جاتا تھا ۔ اس دوران دونوں کے درمیان معاشقہ شروع ہوگیا ۔ کچھ سال ہمارا معاشقہ چلا ۔ اس کے بعد ہم نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کچھ مہینے پہلے ہم دونوں نے کورٹ میریج کی تھی ۔
شوہر کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد کچھ دنوں تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا ، پھر بیوی نے زیورات کا مطالبہ کیا تو میں نے سونے کی چین ، کان کی بالی اور کچھ دیگر سامان اس کو دلوائے ۔ میرے بینک اکاونٹ میں تقریبا دو لاکھ روپے تھے ، اس کو بھی میں نے لاکر گھر پر رکھ دیا ۔ پھر ایک دن بیوی نے مجھے بازار سے کچھ سامان لانے کیلئے کہا اور جب میں لے کر واپس آیا تو بیوی گھر پر نہیں تھی ۔ ساتھ ہی دو لاکھ کیش اور زیورات بھی غائب تھے ۔
شوہر کا کہنا ہے کہ اب بیوی نہ تو اس کے پاس آرہی ہے اور نہ ہی کیش اور زیورات واپس کررہی ہے ۔ شوہر کا کہنا ہے کہ اس کو کچھ دن پہلے معلوم ہوا کہ اس کی بیوی پہلے سے ہی شادی شدہ ہے اور اس کے بچے بھی ہیں ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی بیوی پر لاکھوں خرچ کئے ، گاوں کی زمین بیچ دی ، پھر اس کو ہنی مون پر لے کر گیا ۔ کئی دنوں تک گھومتا رہا ۔ بیوی کی ہر خواہش پوری کررہا تھا ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔