OMG :۔ 30 سال چھوٹے لڑکے کو دل دے بیٹھی 50 سال کی خاتون، پھر 7 بچوں کی ماں نے جو کیا جان کر دنگ رہ جائیں گے آپ
Chhatarpur News: مدھیہ پردیش کے چھتر پور سے معاشقہ کی ایسی عجیب کہانی سامنے آئی ہے ، جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دراصل ایک 50 سالہ خاتون کو اپنے سے 30 سال چھوٹے لڑکے سے محبت ہو گئی۔ عشق میں خاتون اپنا گھر چھوڑ کر 20 سالہ لڑکے کے ساتھ فرار ہو گئی۔ ح
Chhatarpur News: مدھیہ پردیش کے چھتر پور سے معاشقہ کی ایسی عجیب کہانی سامنے آئی ہے ، جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دراصل ایک 50 سالہ خاتون کو اپنے سے 30 سال چھوٹے لڑکے سے محبت ہو گئی۔ عشق میں خاتون اپنا گھر چھوڑ کر 20 سالہ لڑکے کے ساتھ فرار ہو گئی۔ ح
چھتر پور: مدھیہ پردیش کے چھتر پور سے معاشقہ کی ایسی عجیب کہانی سامنے آئی ہے ، جس کو جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ دراصل ایک 50 سالہ خاتون کو اپنے سے 30 سال چھوٹے لڑکے سے محبت ہو گئی۔ عشق میں خاتون اپنا گھر چھوڑ کر 20 سالہ لڑکے کے ساتھ فرار ہو گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ خاتون 7 بچوں کی ماں ہے ۔ سسرال والوں کا کہنا ہے کہ ان کی بہو تقریباً ایک ہفتہ سے لاپتہ ہے۔ اب گھر والوں نے اس کی تلاش کرنے میں ایس پی سے مدد کی فریاد کی ہے۔ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی 5 بیٹیاں اور دو بیٹے ہیں۔ تین بیٹیاں شادی شدہ ہیں اور دو گھر پر ہیں۔ 18 اور 16 سال کے دو بیٹے بھی ہیں۔
ایس پی آفس پہنچے خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ میری عمر 55 سال ہے۔ ہم دونوں کی شادی 35 سال پہلے ہوئی تھی۔ ہمارے 7 بچے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہم فصل کی کٹائی کے کام کے لیے چڈھیرن پوروا گاؤں گئے ہوئے تھے۔ وہاں ایک 20 سالہ نوجوان بھی کٹائی کا کام کرنے آیا تھا۔ اسی دوران میری بیوی اور نوجوان کی دوستی ہوگئی ۔ آہستہ آہستہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں۔ دونوں کے درمیان کافی گفتگو ہوئی۔ تقریباً ایک مہینے میں کٹائی کا کام ختم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ایک ساتھ غائب ہو گئے۔ بیوی کو ڈھونڈنے نوجوان کے گھر پہنچا تو اس کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر بھگا دیا۔
شوہر کا کہنا ہے کہ کٹائی کے کام کے بعد انہیں گندم اور تل ملا تھا۔ اس کے ساتھ کچھ کیش بھی ملے تھے۔ بیوی یہ سب کچھ بیچ کر پیسے لے کر بھاگ گئی۔ اب خاندان کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ شوہر کا الزام ہے کہ 20 اپریل کو بیوی کے فرار ہونے کی شکایت تھانے میں درج کرائی تھی، لیکن اس وقت کوئی ریسیونگ نہیں دی گئی تھی ۔
پھر انہوں نے چھتر پور ایس پی میں شکایت کی ، لیکن یہاں بھی اسے ریسیونگ نہیں ملی۔ شوہر کا کہنا ہے کہ پولیس بیوی کو تلاش کرے اور ملزم نوجوان کو گرفتار کیا جائے ۔ اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانکاری ملی ہے۔ اگر تھانے میں شکایت ہوگی تو جانچ کے بعد مناسب کارروائی کی جائے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔