உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گرل فرینڈ کے چکر میں بیچ سڑک پر ہوا ہائی وولٹیج ڈراما ، ایک بوائے فرینڈ نے دوسرے BF کا کیا یہ حال ، دیکھئے Video

    گرل فرینڈ کے چکر میں بیچ سڑک پر ہوا ہائی وولٹیج ڈراما ، ایک بوائے فرینڈ نے دوسرے BF کا کیا یہ حال ، دیکھئے Video

    گرل فرینڈ کے چکر میں بیچ سڑک پر ہوا ہائی وولٹیج ڈراما ، ایک بوائے فرینڈ نے دوسرے BF کا کیا یہ حال ، دیکھئے Video

    Chhatarpur High Voltage Drama Video : مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے چھتر پور (Chhatarpur) میں ایک حسینہ دو دیوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شہر کے جوگیندر سنگھ پٹرول پمپ کے سامنے گرل فرینڈ کے چکر میں دو نوجوانوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی ۔

    • Share this:
      چھتر پور : مدھیہ پردیش (Madhya Pradesh) کے چھتر پور (Chhatarpur) میں ایک حسینہ دو دیوانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ شہر کے جوگیندر سنگھ پٹرول پمپ کے سامنے گرل فرینڈ کے چکر میں دو نوجوانوں کے درمیان زبردست لڑائی ہوگئی ۔ لکھنؤ، اتر پردیش کے دو لڑکے اپنی اپنی گرل فرینڈس کے ساتھ سالگرہ منانے چھتر پور آئے تھے ۔ ان دو لڑکیوں میں سے ایک کا اتر پردیش کے ہی مہوبا کے ایک دوسرے لڑکے کے ساتھ بھی معاشقہ چل رہا تھا ۔

      جب مہوبہ کے لڑکے کو پتہ چلا کہ اس کی گرل فرینڈ کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ گئی ہے تو وہ بھی اس کا پیچھا کر کے چھتر پور پہنچ گیا ۔ اس نے یہاں سڑک کے بیچ میں جم کر ڈرامہ کیا ۔ اس نے اس کار کو روکا جس میں اس کی گرل فرینڈ جارہی تھی اور اس میں بیٹھے لڑکوں کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی ۔ لڑائی میں ایک لڑکا زخمی ہوگیا ۔ اس کی ناک پر چوٹ لگی ہے ۔ مہوبہ کے لڑکے نے اسپتال اور پولیس چوکی میں بھی جم کر ہنگامہ کیا ۔


      پولیس نے بتایا کہ لکھنؤ کا ویبھو (25) اپنے دوست سچن تیواری کی سالگرہ منانے کے لئے چھتر پور آیا تھا ۔ ان کے ساتھ مہوبا کی رہنے والے چنچل ورما اور ریا ساہو بھی تھیں ۔ سچن کی سالگرہ منانے کے بعد جب یہ چاروں لوگ کار سے چھتر پور جارہے تھے ، تو بس اسٹینڈ کے قریب جوگندر پیٹرول پمپ کے چوراہے پر دو لڑکوں نے ان کی کار کے آگے بائیک کھڑی کردی۔ بائک پر بیٹھے وکی ساہو نے کار پر پتھروں سے حملہ کردیا۔ اس حملے میں ویبھو کے سر اور ناک میں شدید چوٹیں آئیں ۔ وکی نے کار میں بیٹھی چنچل ورما کو بھی بال پکڑ کر گھسیٹا ۔ اس کے ہاتھ میں بھی چوٹ آئی ہے ۔ چنچل کو وکی کی گرل فرینڈ بتایا جارہا ہے ۔

      جانکاری کے مطابق یہ پورا واقعہ تقریباً 3 بجے پیش آیا ۔ سبھی زخمی ضلع اسپتال پہنچے ۔ یہاں بھی ہنگامہ چل رہا تھا ۔ اس دوران لڑکیاں اپنے دوست کو چھوڑ کر ضلع اسپتال سے کہیں چلی گئیں ۔ اس معاملہ کو لے کر سچن تیواری نے بتایا کہ ہم دونوں سالگرہ منانے لکھنؤ سے آئے تھے ۔ دونوں لڑکیاں بھی ہمارے ساتھ تھیں ۔ وکی نے بات کئے بغیر مار پیٹ شروع کر دی۔ اس نے کسی بھی طرح کی پولیس کارروائی یا شکایت درج کرانے سے انکار کردیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: