ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

مدھیہ پردیش : شیوراج سنگھ کابینہ میں توسیع ، نئے وزرا نے لیا حلف

شیوراج سنگھ چوہان گزشتہ دنون نئی دہلی میں تھے اور امت شاہ ، جے پی نڈا کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات کی تھی ۔ گھنٹوں کی میراتھن میٹنگ کے بعد نئے وزرا کے ناموں پر اتفاق رائے قائم ہوسکا تھا ۔

  • Share this:
مدھیہ پردیش : شیوراج سنگھ کابینہ میں توسیع ، نئے وزرا نے لیا حلف
مدھیہ پردیش : شیوراج سنگھ کابینہ میں توسیع ، نئے وزرا نے لیا حلف

مدھیہ پردیش میں شیوراج سنگھ کابینہ میں توسیع ہوگئی ہے ۔ نئے وزرا نے بدھ کو حلف لیا ۔ کابینہ میں توسیع کو لے کر ہفتوں تک قیاس آرائی کا دور چلتا رہا ۔ جیوترادتیہ سنگھ سندھیا اور ان کے حامی کانگریسی ممبران اسمبلی کے بی جے پی میں آنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے شوراج سنگھ چوہان کی تاج پوشی ہوئی تھی ۔





شیوراج سنگھ چوہان گزشتہ دنون نئی دہلی میں تھے اور امت شاہ ، جے پی نڈا کے علاوہ انہوں نے وزیر اعظم مودی سے بھی ملاقات کی تھی ۔ گھنٹوں کی میراتھن میٹنگ کے بعد نئے وزرا کے ناموں پر اتفاق رائے قائم ہوسکا ۔ پہلے یہ کہا جاتا رہا تھا کہ شیوراج کابینہ کی توسیع پیر کو ہی ہوجائے گی ، لیکن یکم جولائی کو خود وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے تمام قیاس آرائی کو خارج کرتے ہوئے جمعرات کو کابینہ میں توسیع کا اعلان کیا تھا ۔
First published: Jul 02, 2020 11:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading