مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دن جیسے جیسے نزدیک آتے جارہے ہیں سیاسی پارٹیاں عوام تک اپنی پہنچ کو مضبوط بنانے کے لئے نئے نئے طریقے کو اختیار کر رہی ہے۔ ایک جانب کانگریس کے ذریعہ اسمبلی کے بجٹ سیشن میں حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی گئی وہیں دوسری جانب عوامی مسائل کو لیکرمدھیہ پردیش کانگریس صدر و سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کی قیادت میں راجدھانی بھوپال میں شکتی پردرشن کرتے ہوئے راجیہ بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی گئی۔ حالانکہ راجیہ بھون کا گھیراؤ کرنے کے دوروان کانگریس کارکنان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے پولیس نے نہ صرف ہلکا طاقت کا استعمال کیابلکہ واٹرکینن کا استعمال کرتے ہوئے بھیڑ کو منتشر کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ کانگریس کے احتجاج پر پولیس کے ذریعہ طاقت کا استعمال کئے جانے پر جہاں کانگریس نے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے وہیں بی جے پی اسے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔
کانگریس کی احتجاجی ریلی سے قبل ایم پی کانگریس صدر کمل ناتھ نے کانگریس کارکنان سے خطاب کیا اور ہر محاذ پر شیوراج سنگھ سرکار کو فیل ہونے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ کمل ناتھ نے اپنے خطاب میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ کے ذریعہ ہر روز کئے جانے والے نئے اعلانات کو جہاں تنقید کا نشانہ بنایا وہیں انہوں نے کسانوں کی فصلوں کی بربادی،صوبہ میں جرائم کے بڑھتے ہوئے معاملات،بڑھتی بے روزگاری،حکومت کے جبر کا بھی خصوصی طور پر ذکر کیا۔
وہیں مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے کانگریس کے احتجاج کو نوٹنکی قرار دیتے ہوئے اسے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش سے تعبیر کیا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا ہے کہ اسمبلی کا بجٹ سیشن چل رہا ہے ۔عوام کے مسائل یہاں پر رکھنے اور حکومت سے بات کرنے کے بجائے وہ دامن بچاتے ہوئے سڑک پر نوٹنکی کر رہے ہیں۔ عوام کو سب معلوم ہے کہ پندرہ مہینے کی سرکار میں کیاکیاگیا تھا۔ کاٹھ کی ہانڈی ایک بار چڑھتی ہے بار بار نہیں۔ اس بار بی جے پی پہلے سے زیادہ طاقت سے مدھیہ پردیش میں آئے گی ۔
وقف جائیداد پر کئی خود غرض لوگوں نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے: درخشاں اندرابیجموں۔کشمیر کے ان علاقوں میں ISIنےکرلی ہیں دہشت گردوں کی دراندازی تیاریاں، رپورٹ میں انکشاف
بھوپال ایم ایل اے عارف مسعود نے نیوز ایٹین اردو سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے احتجاج کو بڑی کامیابی سے تعبیر کیاہے۔عارف مسعود کا کہنا ہے کہ آج سرکار کے خلاف بھوپال کی سڑکوں پر عوامی سروں کا جو ازدہام تھا وہ اس بات کو بتاتاہے کہ عوام سرکار سے کتنا ناراض ہیں۔رحکومت کو اپنے اقتدار کو لیکر جو غَلط فہمی ہے وہ بھی انتخابات میں دور ہو جائے گی۔کانگریس کے کارکنان خاموش طریقے سے راج بھون جارہے تھے پھر بھی ان کے خلاف پولیس سے طاقت کا استعمال کروایا گیا ۔واٹر کینن کا استعمال کیاگیا ہے۔ حکومت کے ہر جبر کا عوام جواب دیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔